Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا چوہدری اسلم شہید کی بیوہ نورین اسلم سے ٹیلی فون پر رابطہ


قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا چوہدری اسلم شہید کی بیوہ نورین اسلم سے ٹیلی فون پر رابطہ
 Posted on: 1/15/2014
قائد ایم کیوایم الطاف حسین کا چوہدری اسلم شہید کی بیوہ نورین اسلم سے ٹیلی فون پر رابطہ
چوہدری اسلم شہید کے سفاکانہ قتل کی سازش سے پردہ اٹھانے کی کوشش کرتا رہوں گا، الطاف حسین
آزمائش کی اس گھڑی میں آپ نے جس طرح ہمت وجرات اور صبروتحمل کا مظاہرہ کیا ہے وہ ایک مثال ہے، الطاف حسین
چوہدری اسلم شہید نے ملک وقوم کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے، نورین اسلم 
میں اپنے بہادر شوہرچوہدری اسلم شہید کا نام زندہ وجاوید رکھوں گی، نورین اسلم
چوہدری اسلم اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر الطاف حسین کا نورین اسلم سے اظہار تعزیت
لندن۔۔۔15، جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میں اپنی بساط کے مطابق چوہدری اسلم شہید اور ان کے شہید ساتھیوں کے سفاکانہ قتل کی سازش سے پردہ اٹھانے کی کوشش کرتا رہوں گا اور نتائج کی پرواہ کیے بغیر سچ بولتا رہوں گا۔ یہ بات انہوں نے چوہدری اسلم شہید کی بیوہ محترمہ نورین اسلم سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے چوہدری اسلم کی شہادت پر محترمہ نورین اسلم سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور انہیں صبر کی تلقین کی۔ جناب الطاف حسین نے شہید کی بیوہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے چوہدری اسلم کی المناک شہادت کے بعد آزمائش کی اس گھڑی میں جس طرح ہمت وجرات اور صبروتحمل کا مظاہرہ کیا ہے وہ ایک مثال ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے حوصلے اور صبر کو مزید طاقت عطا فرمائے اور آپ کا ایک ایک لمحہ چوہدری اسلم شہید کی روح کیلئے تسکین کا باعث بنے۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ چوہدری اسلم شہید اور ان کے دیگر شہید ساتھیوں کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے، تمام سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا کرے اور محکمہ پولیس کے دیگر افسران واہلکاروں کو بھی دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے کیلئے وہی ہمت و حوصلہ عطا فرمائے جو چوہدری اسلم شہید کو عطا فرمایا تھا۔
محترمہ نورین اسلم نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چوہدری اسلم شہید نے ملک وقوم کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے اور میں اپنے بہادر شوہر کا نام زندہ وجاوید رکھوں گی۔ انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں آپ اور آپ کی جماعت نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا ہے اس سے ہمیں مزیدہمت اور حوصلہ ملا ہے۔ آپ دعا کریں کہ میں اپنی ہمت وحوصلہ برقراررکھ سکوں اور اپنے شہید شوہر کا مشن جاری رکھ سکوں۔

12/2/2016 10:42:30 PM