Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم صوبہ پنجاب اور اندون سندھ کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پربرآمد ہونے والے جلوسوں کے شرکاء کا سینکڑوں کیمپوں سے استقبال کیا گیا، شرکائے جلوس میں لنگر مٹھائی، بسز چائے، دودھ کے شربت کی تقسیم


ایم کیوایم صوبہ پنجاب اور اندون سندھ کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پربرآمد ہونے والے جلوسوں کے شرکاء کا سینکڑوں کیمپوں سے استقبال کیا گیا، شرکائے جلوس میں لنگر مٹھائی، بسز چائے، دودھ کے شربت کی تقسیم
 Posted on: 1/15/2014
ایم کیوایم صوبہ پنجاب اور اندون سندھ کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ؐ کے موقع پربرآمد ہونے والے جلوسوں کے شرکاء کا سینکڑوں کیمپوں سے استقبال کیا گیا، شرکائے جلوس میں لنگر مٹھائی، بسز چائے، دودھ کے شربت کی تقسیم  
جلوسوں میں شامل علمائے کرام، نعت خواں حضرت اور شرکاء نے ایم کیوایم کی جانب سے کئے گئے انتظامات کاخیر مقدم کیا اورجلوسوں کے شرکاء کو سہولیات فراہم کرنے پر ایم کیوایم کی عملی کاوشوں کو سراہا
کراچی۔۔۔15، جنوری 2014ء 
؎متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام کراچی کی طرح صوبہ پنجاب اور اندرون سندھ میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عاشقان مصطفی ﷺ کے برآمد ہونے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر سینکڑوں استقبالیہ، طبی کیمپ قائم کئے گئے اور جلوسوں کے شرکاء میں لنگر، مٹھائی، سبز چائے، دودھ کا شربت بھی تقسیم کیا گیا۔ایم کیوایم صوبہ پنجاب کے زیر اہتمام جشن عید میلا د النبی ﷺ کے موقع پر راولپنڈی کے نبی چوک، ملتان میں مین بازار حسین آگاہی اور موسی پاک ٹاؤن ممتاز آباد جبکہ لاہور میں لوہاری گیٹ کے مقام پر استقبالیہ کیمپ اور شربت کی سبیلیں لگائی گئیں۔ اسی طرح اندورن سندھ میں ایم کیوایم حیدرآباد، میر پور خاص، سکھر، نوابشاہ، سانگھڑ، ٹنڈو لہ یار، جامشورو، عمر کوٹ، ٹھٹھہ، بدین، گھوٹکی، خیر پور، نوشہرو فیروز، دادو، لاڑکانہ، قمر شہداد کوٹ اور شکار پور میں برآمد ہونے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر سینکڑوں استقبالیہ کیمپ اور شربت کی سبیلیں قائم کی گئیں۔ استقبالیہ کیمپوں سے عاشقان رسول ﷺ کے جلوسوں کے شرکاء پر گل پاشی کی گئی، لنگر، مٹھائی، کھیر تقسیم کی گئی اور شربت و سبز چائے پلائی گئی۔ایم کیوایم صوبہ پنجاب اور اندرون سندھ کے زونل دفاتر کے تحت جلوسوں کی گزرگاہوں پر استقبالہ و طبی کیمپوں کے انعقاد کا جلوسوں میں علمائے کرام، نعت خواں حضرت اور شرکاء نے زبردست خیر مقدم کیا اورجلوسوں کے شرکاء کو سہولیات فراہم کرنے پر ایم کیوایم کی عملی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے استقبالیہ، طبی کیمپوں کے انعقاد اورلنگر، شربت اور چائے کی تقسیم کیلئے خصوصی انتظامات کی ہدایت کرنے پر قائد تحریک جناب الطاف حسین سے دلی تشکر کااظہار بھی کیا اور ان کی درازی عمر اورصحت و تندرستی کیلئے دعائیں کیں۔ استقبالیہ و طبی کیمپوں اور شربت و چائے کی سبیلوں کا ایم کیوایم کے پنجاب اور اندرون سندھ کے زونل انچارج و اراکین نے دورہ کیا اور کیمپوں پر خدمات انجام دینے والے کارکنان و رضاکاروں کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے شاباش دی اور ان کے جذبے کو سراہا۔ 

12/4/2016 2:27:17 PM