Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جنرل پرویزمشرف کے حوالے سے اپنے ضمیرکے مطابق اصولی بات کرکے ایک سچے پاکستانی کا فرض ادا کررہا ہوں۔الطاف حسین


جنرل پرویزمشرف کے حوالے سے اپنے ضمیرکے مطابق اصولی بات کرکے ایک سچے پاکستانی کا فرض ادا کررہا ہوں۔الطاف حسین
 Posted on: 1/13/2014
جنرل پرویزمشرف کے حوالے سے اپنے ضمیرکے مطابق اصولی بات کرکے ایک سچے پاکستانی کا فرض ادا کررہا ہوں۔الطاف حسین
اگرپرویز مشرف غدار ہیں تو ان کا ساتھ دینے والے اور انکے ہاتھوں حلف اٹھانے والے تمام افراد بھی غداری کے زمرے میں آتے ہیں
خواہ وہ سابق وزیراعظم ہوں ، وفاقی وزراء ہوں ، چیف جسٹس ہوں یا ججز ہوں،انکے خلاف بھی غداری کامقدمہ چلنا چاہیے
جنرل پرویزمشرف نے پاک فوج کی قیادت کی اور صدرمملکت کی حیثیت سے برسوں پاکستان کی خدمت کی ،اگرپرویزمشرف غدار ہیں توپھرمحب وطن کون ہے ؟احمدرضاقصوری 
جس ملک کے سپہ سالار کو غدار قرار دیاجائے تواس ملک کادفاع کون کرے گا؟ احمدرضاقصوری 
غداری کے مقدمہ کے حوالے سے اٹھائے گئے آپ کے نکات لاجواب ہیں۔ احمدرضاقصوری کی قائدتحریک الطاف حسین سے گفتگو
احمد رضا قصوری نے اصولی مؤقف اختیار کرنے پر پرویزمشرف اوراے پی ایم ایل کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کا شکریہ اداکیا
لندن۔۔۔13 جنوری2013 ء
ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا کہ وہ ایک سچے اور محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے اپنے ضمیر کے مطابق اپنا فرض ادا کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے آئین وقانون کی پاسداری اوراصول کی بات کررہے ہیں ۔انہوں نے یہ بات سابق صدر اور سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل پرویز مشرف کے وکیل اور اے پی ایم ایل کے رہنما احمد رضا قصوری سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔احمدرضاقصوری نے جناب الطاف حسین کوفون کرکے جنرل پرویزمشرف کی کھل کرحمایت کرنے پرسابق صدرپرویزمشرف اوراے پی ایم ایل کی جانب سے ان کا خصوصی شکریہ اداکیا اورکہاکہ اس مشکل وقت میں آپ نے جس طرح سابق صدرپرویزمشرف کی حمایت کی ہے اس سے ہمیں بہت سہارا ملا ہے۔انہوں نے ایم کیوایم کے ارکان کی جانب سے بڑی تعدادمیں اسپتال پہنچنے اور گلدستوں کے ذریعے اپنے نیک جذبات کا اظہار کرنے پر بھی شکریہ اداکیا۔ جناب الطاف حسین نے احمدرضاقصوری سے گفتگوکر تے ہوئے کہا کہ میں نے کسی پر کوئی احسان نہیں کیابلکہ ایک پاکستانی کی حیثیت سے اپنے ضمیرکے مطابق اپنافرض ادا کررہا ہوں ۔ جنرل پرویزمشرف کے خلاف غداری کے مقدمہ کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ اگرجنرل پرویز مشرف غدار ہیں تو ان کا ساتھ دینے والے اور ان کے ہاتھوں حلف اٹھانے والے تمام افراد خواہ وہ سابق وزیراعظم ہوں ، وفاقی وزراء ہوں ، چیف جسٹس ہوں یا ججز ہوں وہ بھی غداری کے زمرے میں آتے ہیں لہٰذاان کے خلاف بھی غداری کامقدمہ چلنا چاہیے۔ احمد رضا قصوری نے جناب الطاف حسین کے اس مؤقف کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہاکہ یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ جس نے پاک فوج میں برسوں تک خدمات انجام دیں، آرمی چیف کی حیثیت سے پاک فوج کی قیادت اور صدرمملکت کی حیثیت سے پاکستان کی خدمت کی اس شخصیت کوغدارقراردیاجارہاہے ۔اگروہ غدار ہیں توپھرمحب وطن کون ہے ۔انہوں نے کہاکہ جس ملک کے سپہ سالار کو غدار قرار دیاجائے تواس ملک کادفاع کون کرے گا؟ احمدرضاقصوری نے کہاکہ جنرل پرویزمشرف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت 12اکتوبر 1999ء سے مقدمہ چلانے سے اسلئے گریزکیاجارہاہے کیونکہ اس میں ان کے ساتھ شریک لوگ اورپی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز بھی اس کی زدمیں آتے ہیں ۔ احمد رضا قصوری نے جنرل پرویزمشرف کے خلاف غداری کے مقدمہ کے حوالے سے جناب الطاف حسین کی جانب سے اٹھائے گئے نکات کوبھی بالکل درست اورلاجواب قراردیا،ان کیلئے نیک جذبات کااظہارکیااوران کی صحت وتندرستی کی دعا کی۔



12/10/2016 8:39:48 AM