Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم چوہدری اسلم شہید کی بیوہ محترمہ نورین اسلم کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم چوہدری اسلم شہید کی بیوہ محترمہ نورین اسلم کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 1/13/2014
ایم کیوایم چوہدری اسلم شہید کی بیوہ محترمہ نورین اسلم کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
چوہدری اسلم شہید کی بیوہ اور بچوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے، شہید کے بیٹوں کو پولیس میں ملازمت دینے کا اعلان کیا جائے
شہید کی بیوہ کے مطالبہ پر لیاری ایکسپریس وے کو چوہدری اسلم شہید کے نام سے منسوب کیا جائے 
چوہدری اسلم شہید کی قربانی اور پاکستان کیلئے لازوال خدمات کے اعتراف میں چوہدری اسلم شہید کونشان حیدر دیا جائے۔ رابطہ کمیٹی 
چوہدری اسلم شہید نے پاکستان کیلئے جو خدمات پیش کی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔13 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم شہید کی بیوہ محترمہ نورین اسلم کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات کی بھرپورحمایت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چوہدری اسلم شہید نے پاکستان کیلئے اپنی جان قربان پیش کی ہے اوران کی بے مثال قربانیوں کے پیش نظرچوہدری اسلم شہید کی بیوہ نے جومطالبات پیش کئے ہیں حکومت کوچاہیے کہ وہ ان پر فوری توجہ دے اور چوہدری اسلم شہید کی بیوہ اوربچوں کومکمل تحفظ فراہم کیا جائے، شہید کے بیٹوں کوپولیس میں ملازمت دینے کااعلان کیاجائے، شہید کے بیوہ کے مطالبہ پر لیاری ایکسپریس وے کوچوہدری اسلم شہید کے نام سے منسوب کیاجائے ۔چوہدری اسلم شہید پاکستان دشمنوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے ہیں لہٰذاان کی اس قربانی اورپاکستان کیلئے لازوال خدمات کے اعتراف میں چوہدری اسلم شہید کونشان حیدر دیا جائے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چوہدری اسلم شہید نے پاکستان کیلئے جوخدمات پیش کی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں اورپوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

12/9/2016 7:29:57 AM