Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے قافلے کو بم دھماکوں سے نشانہ بنانے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت


مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے قافلے کو بم دھماکوں سے نشانہ بنانے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 1/12/2014
مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے قافلے کو بم دھماکوں سے نشانہ بنانے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت 
سفاک دہشت گرد ملک کی سا لمیت کے درپے ہیں اور مسلح افواج ، سیکورٹی فورسیز اور عوام کو کھلی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں، الطاف حسین 
بم دھماکوں میں پولیس اہلکاروں کے شہید اور متعدد کے زخمی ہونے پر دلی تعزیت وہمدردی 
لندن۔۔۔12، جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے دہشت گردوں کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے قافلے بم دھماکوں سے نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکوں کے نتیجے میں سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے شہید اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سفاک دہشت گرد ملک کی سالمیت کے درپے ہیں اور مسلح افواج ، سیکورٹی فورسیز اور عوام کوکھلی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں ایسی سنگین صورتحال تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کو متحد و منظم ہوکر دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہونے کا عندیہ دے رہی ہے ۔ انہو ں نے بم دھماکوں میں شہید پولیس اہلکاروں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمی پولیس اہلکاروں کو جلد و مکمل صحت و تندرستی عطا کرے ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کے قافلے پر بم دھماکوں کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔

12/3/2016 5:32:50 AM