Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نیشنل ریفائنری لمیٹڈ میں ایم کیوایم کی (CBA)ایمپلائز یونین کی کوششوں سے محنت کشوں کیلئے تاریخی چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کرلیا گیا


نیشنل ریفائنری لمیٹڈ میں ایم کیوایم کی (CBA)ایمپلائز یونین کی کوششوں سے محنت کشوں کیلئے تاریخی چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کرلیا گیا
 Posted on: 1/8/2014 1
نیشنل ریفائنری لمیٹڈ میں ایم کیوایم کی (CBA)ایمپلائز یونین کی کوششوں سے محنت کشوں کیلئے تاریخی چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کرلیا گیا
چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری اور خوشی میں محنت کشوں کی جلوس کی شکل میں خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد پہنچ گئے 
جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں پرجوش نعرے لگائے ، محنت کشوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی 
تاریخی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری سے ثابت ہوگیا کہ ایم کیوایم محنت کشوں سمیت تمام مظلوم عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کی عملی جدوجہد کررہی ہے ، کنور نوید جمیل کی محنت کشوں سے گفتگو 
کراچی ۔۔۔8، جنوری 2014ء 
نیشنل ریفائنری لمیٹڈ میں متحدہ قومی موومنٹ کی (CBA)ایمپلائز یونین کی کوششوں کے باعث محنت کشوں کیلئے تاریخی چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کرلیا ہے ۔چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کی خوشی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین سے اظہار تشکر کیلئے گزشتہ روز نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کے محنت کشوں کی بہت بڑی تعداد جلوس کی شکل میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد پہنچ گئی۔ اس موقع پر محنت کشوں کی خوشی قابل دید تھی اور وہ پرجوش انداز میں قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں نعرے لگا رہے تھے ۔نیشنل ریفائنری لمیٹڈ میں ایم کیوایم کی CBAایمپلائز یونین کے عہدیداران اور محنت کشوں سے رابطہ کمیٹی کے ارکان کنونوید جمیل ، یوسف شاہوانی ، ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا نے ملاقات کی اور انہیں ادارے میں محنت کشوں کیلئے چارٹر آف ڈیمانڈ منظور ی پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے جوائنٹ انچارجز اور سینٹرل کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔ محنت کشوں سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے کہاکہ نیشنل ریفائنری لمیٹڈ میں ایم کیوایم کی (CBA)ایمپلائز یونین نے ادارے کے محنت کشوں کیلئے جو چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کرایا ہے اس سے محنت کشوں میں خوشی کی لہر ہے اور یہ خوشی کی لہر ثابت کرتی ہے کہ ایم کیوایم محنت کشوں سمیت تمام مظلوم عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کی عملی جدوجہد کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ محنت کشوں کی بقاء اتحاد میں ہے اور محنت کش اسی طرح متحد ومنظم رہے تو ان کے جائز حقو ق پر کوئی قابض نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے تمام محنت کشوں کو تلقین کی کہ وہ اپنے ادارے میں فرائض کو ایمانداری اور محنت سے سرانجام دیں اور ادارے کی ترقی و خوشحالی کیلئے دلجمعی کے ساتھ کام کریں ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین اورایم کیوایم لیبر ڈویژن کے ارکان نے محنت کشوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی ۔ 



12/9/2016 11:26:22 AM