Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے مابین فون پر گفتگو، سیاسی صورتحال پر تبادلہء خیال


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے مابین فون پر گفتگو، سیاسی صورتحال پر تبادلہء خیال
 Posted on: 1/7/2014 1
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے مابین فون پر گفتگو، سیاسی صورتحال پر تبادلہء خیال
جنرل پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمہ کے حوالے سے حقیقت پسندانہ اور جراتمندانہ مؤقف کا اظہار کرنے پر چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کو زبردست خراج تحسین
موجودہ حالات میں آپ جس طرح ڈٹ کر سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہہ رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔ الطاف حسین
دیگر سیاسی رہنماؤں کو بھی جرات و ہمت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور منافقت چھوڑ دینا چاہیے۔ الطاف حسین
آپ نے بھی ہمیشہ حق اور سچ کا ڈٹ کر اظہار کیا ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی کی الطاف حسین سے گفتگو
آپ نے ہمیشہ اصولی بنیاد پر اسٹینڈ لیا ہے ،اسی وجہ سے ہم آپ کی دل سے قدر کرتے ہیں۔ چوہدری پرویز الہٰی
لندن ۔۔۔ 7 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین اور پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے مابین فون پر گفتگو ہوئی اورملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔ جناب الطاف حسین نے سابق چیف آف آرمی اسٹاف اورسابق صدر مملکت جنرل پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کے مقدمہ کے حوالے سے حقیقت پسندانہ اور جراتمندانہ مؤقف کا اظہار کرنے پر چوہدری پرویز الٰہی اور مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔ جناب الطاف حسین نے چوہدری پرویز الٰہی سے کہاکہ موجودہ حالات میں آپ جس طرح ڈٹ کرحق اورسچ کااظہارکررہے ہیں اور سچ کوسچ اورجھوٹ کوجھوٹ کہہ رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے ۔انہوں نے کہاکہ دیگرسیاسی رہنماؤں کوبھی اسی طرح جرات وہمت کامظاہرہ کرناچاہیے اورمنافقت چھوڑ دیناچاہیے کیونکہ اس وقت ملک کو بچانے کیلئے منافقت کرنے والوں کی نہیں بلکہ سچے لوگوں کی ضرورت ہے۔ چوہدری پرویزالٰہی نے جناب الطاف حسین کے خیالات کاخیرمقدم کرتے ہوئے ان سے کہاکہ آپ نے بھی ہمیشہ حق اورسچ کا ڈٹ کراظہارکیاہے اورہمیشہ اصولی بنیاد پر اسٹینڈ لیاہے ،اسی وجہ سے ہم آپ کی دل سے قدرکرتے ہیں اورآپ کیلئے دعا گو رہتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے چوہدری شجاعت حسین کی بھی خیریت دریافت کی اوران کیلئے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ 

12/3/2016 3:47:59 PM