Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جنرل پرویز مشرف پر ایمرجنسی یا مارشل لاء کے نفاذ کا سارا بوجھ ڈال کر انکے ہمنواؤں کو بچانے کی کوشش کسی ایک شخص کے خلاف نہیں بلکہ ملک کے خلاف سازش ہے۔ الطاف حسین


جنرل پرویز مشرف پر ایمرجنسی یا مارشل لاء کے نفاذ کا سارا بوجھ ڈال کر انکے ہمنواؤں کو بچانے کی کوشش کسی ایک شخص کے خلاف نہیں بلکہ ملک کے خلاف سازش ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 1/6/2014 1
جنرل پرویز مشرف پر ایمرجنسی یا مارشل لاء کے نفاذ کا سارا بوجھ ڈال کر انکے ہمنواؤں کو بچانے کی کوشش کسی ایک شخص کے خلاف نہیں بلکہ ملک کے خلاف سازش ہے۔ الطاف حسین
اگر جنرل پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانا ہی ہے تو 12 اکتوبر 99ء سے چلایا جائے
صرف پرویز مشرف ہی کیخلاف نہیں بلکہ ان کا ساتھ دینے والے تمام لوگوں کیخلاف بھی مقدمہ چلایا جائے
جو لوگ صرف جنرل پرویز مشرف کو ساری چیزوں کا تنہا ذمہ دار قرار دیکر ان پر مقدمہ چلانے اور انہیں پھانسی کے پھندے پر لٹکانے کے مطالبے کررہے ہیں وہ کھلی ناانصافی کررہے ہیں
کوئی مانے یا نہ مانے سندھ 2 ایک حقیقت بن چکا ہے، اسکی حقیقی شکل بھی سامنے آئے گی خواہ وہ رسماً آئے یا آئینی شکل میں آئے
اگر سندھ ون اور سندھ ٹو ہو تو وہاں رہنے والوں اور اس کو چلانے والوں کا تعلق سندھ ہی سے رہے گا
بعض لوگ، محروم لوگوں کو حقوق دینے اور بااختیار بنانے کی بات کو غلط رنگ دے رہے ہیں
یکجہتی اور اتحاد پیدا کرنے کیلئے محروم لوگوں کو حقوق دینے ہوں گے اور ناانصافیوں اور زیادتیوں کا خاتمہ کرنا ہوگا
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اور تحریک کے تمام ونگز اور شعبہ جات کے ارکان سے گفتگو
کراچی ۔۔۔6 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سابق صدرجنرل پرویز مشرف پرملک میں ایمرجنسی یامارشل لاء کے نفاذ کا سارا بوجھ ڈال کرانکے ساتھ شریک ہمنواؤں کوبچانے کی کوشش کسی ایک شخص کے خلاف نہیں بلکہ ملک کے خلاف سازش ہے ۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر رابطہ کمیٹی اورتحریک کے تمام ونگزاور شعبہ جات کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطا ف حسین نے ایک بار پھر اپنی اس بات کودہرایا کہ اگر جنرل پرویزمشرف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ چلاناہی ہے تو 3نومبر2007ء کے بجائے 12اکتوبر1999ء سے چلایاجائے اورصرف جنرل پرویزمشرف ہی کے خلاف نہیں بلکہ ان کا ساتھ دینے والے تمام لوگوں کے خلاف بھی مقدمہ چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جولوگ صرف اورصرف جنرل پرویزمشرف کوساری چیزوں کاتنہاذمہ دارقراردیکر ان پرمقدمہ چلانے اورانہیں پھانسی کے پھندے پر لٹکاکرعبرتناک انجام سے دوچار کرنے کے مطالبے کررہے ہیں وہ کھلی ناانصافی کررہے ہیں،ایسے لوگ دراصل جنرل پرویز مشرف کو نہیں بلکہ پرویز مشرف کی آڑ میں پورے ملک کو پھانسی پر چڑھانے کاگھناؤناعمل کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جنرل پرویز مشرف پر غداری کامقدمہ ملک کودرپیش بڑے بڑے سنگین چیلنجز اورعوام کے دیرینہ مسائل سے توجہ ہٹانے کی بھی کوشش ہے ۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ یکجہتی اوراتحادپیداکرنے کیلئے محروم لوگوں کوحقوق دینے ہوں گے اورناانصافیوں اورزیادتیوں کاخاتمہ کرنا ہوگا۔کوئی مانے یانہ مانے سندھ 2 ایک حقیقت بن چکاہے اور اس کی حقیقی شکل بھی سامنے آئے گی خواہ وہ رسماً آئے یاآئینی شکل میں آئے ۔ انہوں نے مثال پیش کرتے ہوئے کہاکہ انتظامی طورپرکراچی ایسٹ ، ویسٹ،سینٹرل اورساؤتھ میں تقسیم ہے لیکن ان میں اضلاع میں رہنے والے کسی بھی فردسے سوال کیاجائے گاکہ اس کاتعلق کہاں سے تووہ یہی کہے گاکہ اس کاتعلق کراچی سے ہے۔ انہوں نے لندن کی مثال پیش کرتے ہوئے کہاکہ لندن ایسٹ، ویسٹ ، ساؤتھ اورنارتھ لندن میں تقسیم ہے لیکن اس کے باوجود ان مختلف علاقوں میں رہنے والے عوام کی لندن کی شناخت ختم نہیں ہوتی۔اسی طرح اگر سندھ ون اورسندھ ٹو ہو تووہاں رہنے والوں اوراس کو چلانے والوں کاتعلق سندھ ہی سے رہے گا۔انہوں نے کہاکہ بعض لوگ، محروم لوگوں کوحقوق دینے اوربااختیاربنانے کی بات کوغلط رنگ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیامیں پارلیمانی اداروں کا کام قانون سازی ہوتاہے جبکہ پانی کی فراہمی، سیوریج کے نظام ،صفائی ستھرائی،نالیوں سڑکوں کی تعمیراور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کی ذمہ داری بلدیاتی اداروں اورمقامی حکومتوں کی ہوتی ہے لیکن ہمارے ہاں مقامی حکومتوں کانظام نہیں ہے اورجمہوری حکومتیں بھی مقامی حکومتوں کے قیام سے گریز کرتی ہیں جس کی وجہ سے عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہورہے ہیں۔ جناب الطا ف حسین نے تمام شعبہ جات کے ارکان پر ذور دیا کہ وہ پورے سندھ کے تمام شہروں اوردیہات میں تحریک کے پیغام کومزید تیزی سے پھیلانے کیلئے کوششیں کریں۔اس موقع پر تمام شعبہ جات کے ارکان کی تجویزپر جناب الطا ف حسین نے اعلان کیاکہ جلد ہی تحریک کے پیغام کوسندھ کے ایک ایک قصبے اوردیہات میں پہنچانے کیلئے تمام قومیتوں کے لوگوں کا ایک شاندارجلسہ منعقد کیاجائے گا۔اس موقع پرایم کیوایم کے تنظیمی شعبہ جات کے سندھی، بلوچ، پختون، سرائیکی،کشمیری، گلگتی ، ہندو، سکھ اورعیسائی ارکان نے جناب الطا ف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے انہیں یقین دلایاکہ متعصب عناصر چاہے جتنی ہی سازشیں کیوں نہ کرلیں وہ اب سندھ بھرکے تمام قومیتوں، برادریوں اوراقلیتوں کوایم کیوایم سے دورنہیں کرسکتے۔

12/4/2016 10:18:13 AM