Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہر میں بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ ٹارگیٹڈ کلنگ انتہائی تشویش ناک ہے رابطہ کمیٹی


 Posted on: 1/5/2014 1
شہر میں بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ ٹارگڈ کلنگ انتہائی تشویش ناک ہے رابطہ کمیٹی
اتحاد بین المسلمین قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 35سالہ جدوجہد کا نصب العین ہے
ہم شیعہ اور سنی اتحاد کو برقراررکھنے کے لئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لارہے ہیں اور آئندہ بھی لاتے رہیں گے
کراچی ۔۔۔ 04؍جنوری 2014
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شہر میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اتحاد بین المسلمین قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 35سالہ جدوجہد کا نصب العین ہے ۔ہم شیعہ اور سنی اتحاد کو برقراررکھنے کے لئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لارہے ہیں اور آئندہ بھی لاتے رہیں گے ۔ انہوں نے اپنے اس بیان میں تمام مکاتب ھائے فکر کے علماء اور رہنماؤں کو مخاطب کرتے کہا کہ وہ نہ صرف اس اتحادکے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنائیں بلکہ اس سازش کے پیچھے چھپے ہوئے عناصر کو بھی بے نقاب کریں ۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ سازشی عناصر بھائی سے بھائی کو لڑا کر بھائیوں کمزور کرنے کی سازش کررہے ہوں اور اس کے پیچھے کوئی تیسری طاقت کار فرما ہو۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ محض ٹیلی وژن پر الزام تراشی کے بجائے اب تک شہید کئے جانے والے افراد کے قاتلوں کو گرفتار کریں جھوٹا پروپیگنڈا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے ۔ آخر میں رابطہ کمیٹی نے شہید کئے جانے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

12/7/2016 8:24:57 AM