Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم سے وضاحت مانگنے کے بجائے شاہ محمود قریشی اس بات کی وضاحت کریں کہ وہ طالبان جو پاکستان، اسکے آئین اور ریاست کو نہیں مانتے، تحریک انصاف ان طالبان کی حمایت کیوں کررہی ہے؟


ایم کیوایم سے وضاحت مانگنے کے بجائے شاہ محمود قریشی اس بات کی وضاحت کریں کہ وہ طالبان جو پاکستان، اسکے آئین اور ریاست کو نہیں مانتے، تحریک انصاف ان طالبان کی حمایت کیوں کررہی ہے؟
 Posted on: 1/4/2014 1
ایم کیوایم سے وضاحت مانگنے کے بجائے شاہ محمود قریشی اس بات کی وضاحت کریں کہ وہ طالبان جو پاکستان، اسکے آئین اور ریاست کو نہیں مانتے، تحریک انصاف ان طالبان کی حمایت کیوں کررہی ہے؟
وہ کالعدم تنظیمیں جو مساجد، امام بارگاہوں اور مزارات پر حملے کررہے ہیں اور فرقہ وارنہ قتل عام کررہے ہیں، تحریک انصاف ان کی حمایت کیوں کررہی ہے؟ نبیل گبول رکن قومی اسمبلی ایم کیوایم
یہ کیسا مذاق ہے کہ مہاجروں کے حقوق کی بات کرنے پر شاہ محمود قریشی اور تحریک انصاف کے رہنما ایم کیوایم پر تو بیجا تنقید کر رہے ہیں لیکن وہ عناصر جو سندھ کو پاکستان سے الگ کرنا چاہتے ہیں ان کے ساتھ محبت و تعان کی پینگیں بڑھارہے ہیں۔ نبیل گبول
ایم کیوایم سے وضاحت مانگنے کے بجائے شاہ محمود قریشی علیحدگی پسندوں کے بارے میں اپنی پوزیشن واضح کریں
کراچی ۔۔۔ 4 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے ایم کیوایم اور قائد تحریک الطاف حسین کے بارے میں بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم سے وضاحت مانگنے کے بجائے شاہ محمود قریشی قوم کے سامنے اس بات کی وضاحت کریں کہ وہ طالبان جو پاکستان، اس کے آئین اورریاست کونہیں مانتے، جومسلح افواج کی تنصیبات، ہیڈ کوارٹرز، چیک پوسٹوں اور قافلوں پر حملے کررہے ہیں، جو سفاک دہشت گرد پاکستان کی فوج، ایف سی، سیکوریٹی فورسزاورپولیس کے افسروں اور جوانوں کے گلے کاٹ رہے ہیں اور ان کے سروں سے فٹبال کھیل رہے ہیں تحریک انصاف ان سفاک طالبان کی حمایت کیوں کررہی ہے؟ وہ کالعدم تنظیمیں جومساجد،امام بارگاہوں اور مزارات پر حملے کررہی ہیں اورفرقہ وارنہ قتل عام کررہی ہیں ،تحریک انصاف ان کی حمایت کیوں کررہی ہے؟ نبیل گبول نے کہاکہ یہ کیسا مذاق ہے کہ مہاجروں کے جائزآئینی وقانونی حقوق کی بات کرنے پر شاہ محمود قریشی اورتحریک انصاف کے رہنما ایم کیو ایم پر تو بیجا تنقید کرر ہے ہیں لیکن وہ عناصر جوسندھ کوپاکستا ن سے الگ کرناچاہتے ہیں ان کے بارے میں ایک لفظ کہنے کیلئے تیار نہیں بلکہ انکے ساتھ محبت وتعان کی پینگیں بڑھارہے ہیں لہٰذا ایم کیوایم سے وضاحت مانگنے کے بجائے شاہ محمود قریشی علیحدگی پسندوں کے بارے میں اپنی پوزیشن واضح کریں۔

12/10/2016 4:46:13 AM