Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گردوں کی گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب دوکان پر فائرنگ کے واقعہ پر الطاف حسین کا اظہار مذمت


دہشت گردوں کی گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب دوکان پر فائرنگ کے واقعہ پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 1/4/2014 1
دہشت گردوں کی گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب دوکان پر فائرنگ کے واقعہ پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
فائرنگ کا یہ مذموم واقعہ شہر کا امن سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، جناب الطاف حسین
فائرنگ کے واقعہ میں 5 افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔4، جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قریب آغا جوس سینٹر کی دوکان پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں 3مافراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ فائرنگ کا یہ مذموم واقعہ شہر کا امن سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گرد قانون کی سخت گرفت اور سزا کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا کرے۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ مسکن چورنگی گلشن اقبا ل میں فائرنگ اور اس کے نتیجے میں 5افراد کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونیکا فی الفور اور سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اس سفاک کارروائی میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ 

12/8/2016 3:53:20 AM