Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے


متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے
 Posted on: 1/2/2014 1
متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے
کل بروز جمعہ باغِ مصطفی حیدرآباد اور اتوار 5 جنوری کو کراچی الہ دین پارک سے متصل گراؤنڈ میں عوامی جلسے منعقد کیے جائیں گے
حیدرآباد اور کراچی میں ہونیوالے عوامی جلسوں سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین ٹیلی فونک خطاب کریں گے
بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ایم کیوایم کے عوامی جلسوں کو سندھ کی سیاست میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے
کراچی۔۔۔2جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی اورحیدرآبادمیں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں بھرپورانتخابی مہم کاآغازکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے زیراہتمام کل بروزجمعہ لطیف آبادحیدرآباد اورمورخہ5جنوری بروزاتوارکوکراچی میں گلشن اقبال میں واقع الہ دین پارک سے متصل گراؤنڈ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں عوامی جلسوں کوسندھ کی سیاست میں انتہائی اہمیت کاحامل قرار دیا جارہا ہے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق ایم کیوایم نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپوراندازمیں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، ایم کیوایم کے مرکزی رہنماؤں کے مطابق حکومت سندھ کی تمام تر انتقامی کارروائیوں، کارکنوں اور ہمدردوں کی غیرقانونی گرفتاریوں اورانہیں ہراساں کرنے کے باوجود ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرے گی اورعوامی تائیدسے ثابت کردے گی کہ ملک بھرکے مظلوم عوام کی طرح صوبہ سندھ بالخصوص سندھ کے شہری عوام آج بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اوران کی قیادت میں متحدومنظم ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام اتوار5 جنوری کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں الہ دین پارک سے متصل وسیع وعریض گراؤنڈمیں تاریخ سازانتخابی جلسہ عام منعقد کیا جائے گاجن میں ایم کیوایم کے قائدجنا ب الطاف حسین ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔ سندھ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کل بروز جمعہ 3جنوری کو حیدرآباد جبکہ کراچی میں الہ دین پارک سے متصل گراؤنڈ میں تیاریوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔

12/3/2016 1:40:34 PM