Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کوئٹہ میں زائرین کو نشانہ بنانا کھلی بربریت اور سفاکی اور ظلم ہے۔ الطاف حسین


کوئٹہ میں زائرین کو نشانہ بنانا کھلی بربریت اور سفاکی اور ظلم ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 1/1/2014 1
کوئٹہ میں زائرین کو نشانہ بنانا کھلی بربریت اور سفاکی اور ظلم ہے۔ الطاف حسین
آخر ان معصوم زائرین نے کسی کا کیا بگاڑا تھا، آخر ان کا کیا قصور تھا جو ان معصوموں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا؟
جو عناصر اس قسم کی دہشت گردی میں ملوث ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں
دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا نہ ہونا اور دہشت گردی کا تسلسل کے ساتھ جاری رہنا ریاست کی رٹ اور حاکمیت کے بارے میں سنجیدہ سوالات کو جنم دیتا ہے
واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور ان عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے
بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن ۔۔۔یکم جنوری 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کوئٹہ میں زائرین کی بسوں کو دھماکہ سے تباہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے اس بدترین واقعہ میں عورتوں اوربچوں سمیت متعددافراد کے جاں بحق اورزخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہاکہ اپنے مقدس مذہبی مقامات کی زیارت کوجانے والے معصوم وبے گناہ اورنہتے زائرین کو نشانہ بنانا کھلی بربریت اور سفاکی اورظلم ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخر ان معصوم اور نہتے زائرین نے کسی کا کیا بگاڑا تھا، آخر ان کا کیا قصور تھا جو ان معصوموں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا؟ جناب الطاف حسین نے کہا کہ جو عناصر اس قسم کی دہشت گردی میں ملوث ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں لیکن ان کے خلاف کارروائی کا نہ ہونا اور دہشت گردی کے اس قسم کے واقعات کاتسلسل کے ساتھ جاری رہنا ریاست کی رٹ اورحاکمیت کے بارے میں سنجیدہ نوعیت کے سوالات کوجنم دیتاہے جن کاجواب ان واقعات میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری سے ہی دیا جاسکتا ہے۔ جناب الطا ف حسین نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے اس بدترین واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کوفی الفور گرفتار کیا جائے اور ان عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔ جناب الطاف حسین نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا، جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعاکی۔

12/9/2016 3:43:26 AM