Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اے اللہ اس تحریک پر، ایم کیوایم کی جدوجہد پر اپنا خصوصی رحم اور عنایت فرما کہ یہ سال اس تحریک کی فتح اور کامرانی کا سال بن جائے، الطاف حسین


اے اللہ اس تحریک پر، ایم کیوایم کی جدوجہد پر اپنا خصوصی رحم اور عنایت فرما کہ یہ سال اس تحریک کی فتح اور کامرانی کا سال بن جائے، الطاف حسین
 Posted on: 1/1/2014 1
اے اللہ اس تحریک پر، ایم کیوایم کی جدوجہد پر اپنا خصوصی رحم اور عنایت فرما کہ یہ سال اس تحریک کی فتح اور کامرانی کا سال بن جائے، الطاف حسین 
رابطہ کمیٹی کے اراکین، تمام شعبہ جات تمام ونگز ایک ایک شعبہ کے ساتھیوں کو کروڑوں دعاؤں کے ساتھ 2014ء کا سال نو مبارک ہو
اللہ تعالیٰ تمام ساتھیوں کو ثابت قدم رکھے ہم سب کو تحریک اور تحریک سے کئے عہد و پیما پورا کرنے کی ہمت اور طاقت عطا فرما
اللہ تعالیٰ پوری قوم کیلئے یہ سال مسائل مشکلات اور پیروں میں پڑی تمام زنجیروں سے آزادی کا سال ثابت ہو
سال نو کے موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز و اراکین رابطہ کمیٹی سے خطاب
لندن۔۔۔۔یکم جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن و پاکستان کے ڈپٹی کنوینرز وااراکین رابطہ کمیٹی ، تمام شعبہ جات تمام ونگز ایک ایک شعبہ کے ساتھیوں کو کروڑوں دعاؤں کے ساتھ 2014 ء کاسال نوکی مبارک دی اور دعا کی کہ اے اللہ اس تحریک پر ایم کیوایم کی جد وجہد پر اپنا خصوصی رحم اور عنایت فرما کہ یہ سال اس تحریک کی فتح اورکامرانی کا سال بن جائے آمین۔ انہوں نے یہ بات سا ل نو کے مو قع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز و اراکین ربطہ کمیٹی سے خطاب کر تے ہوئے کہا ۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ تمام ساتھیوں کو ثابت قدم رکھے ہم سب کو تحریک اور تحریک سے کئے عہد وپیما پور ا کرنے کی ہمت اور طاقت عطا فرما اورہم میںیہ بھی طاقت پیدا کر کے ہم ماضی کی غلطیوں کو تاہیوں کو ازالہ کرسکیں لیکن جوغلطیاں ہوگئی اس پر ہم سب کومعاف فرماء ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ پوری قوم کیلئے یہ سال مسائل مشکلات اور پیروں میں پیڑی تمام زنجیروں سے آزادی کا سال ثابت ہو ، آپ سب کی دلی تمناؤں ، خواہشوں کو پورا کرے، شہیدوں کو ان کی تحریک کیلئے دی جانے والی جانی قربانیوں کو اور جانے دینے سے پہلے جو جو اذیتیں بر داشت کیں اور پھر جان کی قربانی بھی دے ڈالی اس کا انہیں اجر عظیم عطا کرے ،کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے ۔ انہوں نے کہاکہ دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی توفیق دے کہ ہم کسی بھی قیمت پر کتنی بھی مشکلات کی صورت میں اپنے مشن و مقصد اور شہیدوں کی قر بانیوں کو نہ بھولیں،جو بے دخل ہوگئے جو مشکلات اٹھائیں اللہ ہرمشکلات او رپریشانیوں اور تکالیف کو قبول کر تے ہوئے ان پر اپنی رحمتوں کی بارش عطافرما،۔ انہوں نے کہاکہ دعاکی کہ اللہ تعالی جو ساتھی تحریکی جدوجہد میں معزور ہوگئے ہیں اور انکی قربانی کو قبول کرتے ہوئے تیرے اختیار میں سب کچھ ہے تو انہیں معزور ی سے نجات دالا دے اور انہیں اس قابل کر دے کہ وہ تمام انسانوں کی طرح چل پھر کر محنت و مشقت کرکے اپنی دو وقت کی روٹی کما سکیں اور اگر اے اللہ م تو زیادہ بہتر جانتا ہے ان پر اپنا ایسا خصوصی کرم عنایت فرما کہ وہ وہ لوگ جو معزور ہیں بہ عزت روزی کمانے کا کوئی بندوبست کردے ،آمین

12/3/2016 5:42:37 AM