Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے بارے میں ہائیکورٹ کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ بھاری اکثریت کے غرور میں مبتلا لوگ محروم و مظلوم، کچلے ہوئے اور پسے ہوئے عوام کے حقوق کو نہیں کچل سکتے۔ الطاف حسین


لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے بارے میں ہائیکورٹ کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ بھاری اکثریت کے غرور میں مبتلا لوگ محروم و مظلوم، کچلے ہوئے اور پسے ہوئے عوام کے حقوق کو نہیں کچل سکتے۔ الطاف حسین
 Posted on: 12/30/2013
لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے بارے میں ہائیکورٹ کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ بھاری اکثریت کے غرور میں مبتلا لوگ محروم و مظلوم، کچلے ہوئے اور پسے ہوئے عوام کے حقوق کو نہیں کچل سکتے۔ الطاف حسین
حکومت سندھ دیگر تمام جماعتوں خصوصاً ایم کیوایم کو قانون سازی کے عمل سے دور کرکے من مانے فیصلے کررہی تھی لیکن اللہ نے فرمایا کہ فتح بالآخر حق اور سچ کی ہوتی ہے
جب تک ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن زندہ ہے پاکستان سے حق اور سچ کو مٹایا نہیں جاسکتا
قائد تحریک الطاف حسین کا نائن زیرو پر تمام تنظیمی شعبہ جات اور ونگز کے ارکان سے فون پر خطاب
ہائیکورٹ کے فیصلے پر بیرسٹر فروغ نسیم سمیت ایم کیوایم کی وکلاء کی پوری ٹیم، تمام تنظیمی شعبوں کے ارکان اور رابطہ کمیٹی کو زبردست مبارکباد اور خراج تحسین
لندن ۔۔۔30 دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے بارے میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ بھاری اکثریت کے غرور میں مبتلا لوگ محروم ومظلوم ،کچلے ہوئے اور پسے ہوئے عوام کے حقوق کو نہیں کچل سکتے۔ انہوں نے یہ بات پیرکی شب نائن زیروعزیزآباد پر ایم کیوایم کے تمام تنظیمی شعبہ جات اورونگز کے ارکان سے فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطا ف حسین نے ہائیکورٹ کے فیصلے پروکلاء کی ٹیم اور ایم کیوایم کے تمام تنظیمی ونگز،شعبہ جات اورتنظیمی کمیٹیوں کے ارکان کودل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کی۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ ’’ بے شک حق غالب آنے کیلئے ہے اور باطل مٹنے کے لئے ہے ‘‘۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ تحریکوں اورقوموں کوکڑی آزمائشوں اورامتحانات سے گزارکر نہ صرف ان کے صبرکاامتحان لیتاہے بلکہ ان کے عزم وحوصلے اورہمت کوبھی اس طرح تولتا ہے کہ پوری دنیا دیکھے ۔ آج پوری دنیانے دیکھ لیاکہ حکومت سندھ کس طرح صوبہ کی دیگرتمام سیاسی جماعتوں خصوصاً شہری علاقوں کی نمائندہ جماعت ایم کیوایم کوقانون سازی کے عمل سے دورکرکے اپنے من مانے فیصلے کررہی تھی لیکن اللہ نے فرمایاکہ فتح بالآخر حق اورسچ کی ہوتی ہے اوران کی ہوتی ہے جوصبرکرتے ہیں،مایوس نہیں ہوتے ،ڈٹے رہتے ہیں، ثابت قدم رہتے ہیں اورمستقل مزاجی سے اپنے راستے پرچلتے رہتے ہیں۔ جناب الطا ف حسین نے تمام ارکان کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ماضی میں بھی آپ کوآزمائشوں اورامتحانات سے گزارا ہے اوراب بھی گزارا لیکن آپ کے صبرواستقامت، ہمت وحوصلے اورمستقل مزاجی کے ساتھ ڈٹے رہنے کی بدولت اللہ تعالیٰ نے آپ کوفتح وکامرانی سے ہمکنارکیا۔ انہوں نے تمام ارکان سے کہاکہ وہ اللہ تعالیٰ کی اس مہربانی پر نفل شکرانہ اداکریں جبکہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے کارکنان اپنی اپنی عبادت گاہوں میں شکرانہ ادا کریں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے ایک ایک کارکن اورذمہ دارخواہ وہ چاہے جسمانی طورپرکتنا ہی کمزورکیوں نہ ہو، اس کایہ عہد ہے کہ جب تک ایم کیوایم کاایک ایک کارکن زندہ ہے پاکستان سے حق اورسچ کومٹایانہیں جاسکتا۔ جناب الطاف حسین نے ہائیکورٹ کے فیصلے پربیرسٹرفروغ نسیم سمیت ایم کیوایم کی وکلاء کی پوری ٹیم اورتمام تنظیمی شعبوں کے ارکان اوررابطہ کمیٹی کوزبردست مبارکباد اورخراج تحسین پیش کیا۔ 

12/10/2016 6:20:09 PM