Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کی علماء کمیٹی کے رکن وسابق حق پرست کونسلرسیدوحیدالحسن رضوی مرحوم کربلا میں سپردخاک


متحدہ قومی موومنٹ کی علماء کمیٹی کے رکن وسابق حق پرست کونسلرسیدوحیدالحسن رضوی مرحوم کربلا میں سپردخاک
 Posted on: 12/26/2013
متحدہ قومی موومنٹ کی علماء کمیٹی کے رکن وسابق حق پرست کونسلرسیدوحیدالحسن رضوی مرحوم کربلا میں سپردخاک
سوئم جمعہ کوملیرکی حسینی امام بارگاہ میں ہوگاجس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائیگی 
کراچی۔۔۔26 دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی علماء کمیٹی کے رکن، سابق حق پرست کونسلر اورایم کیوایم کے سینئرکارکن سیدوحیدالحسن رضوی (چچاوحید)مرحوم کوان کی وصیت کے مطابق کربلا میں سپرد خاک کردیا گیا،مرحوم کی نمازجنازہ روزہ امام حسینؓ پراداکی گئی جس میں سابق حق پرست ناظم جعفرالحسن تقوی ودیگرعزیزواقارب نے شرکت کی اورمرحوم کی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کیلئے فاتحہ خوانی کی۔علاوہ ازیں سیدوحیدالحسن رضوی (چچاوحید)مرحوم کاسوئم جمعہ کے روزشام چاربجے امام بارگاہ حسینی ملیربرف خانہ میں ہوگاجس میں چچاوحیدمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے مجلس اورقرآن خوانی وفاتحہ خوانی منعقدکی جائیگی اورمرحوم کوخراج عقیدت پیش کیاجائیگا۔سیدوحید الحسن رضوی 1987ء کے بلدیاتی انتخابات میں ناظم آبادکے علاقے جلال آباد سے حق پرست کونسلرمنتخب ہوئے۔وحیدالحسن رضوی انتہائی کٹھن اورمشکل حالات کے باوجودثابت قدم رہے اور2000ء میں ایم کیو ایم کی مرکزی علماء کمیٹی کے رکن بنے اوراپنے آخروقت تک قائدتحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے کے مطابق تحریکی کاموں مصروف رہے ۔مرحوم کے سوگواران میں ایک بیٹی شامل ہے۔



12/6/2016 6:15:04 AM