Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کے بغیر ایم کیوایم کا خواب تعبیر سے محروم ہے ، اشفاق منگی


جناب الطاف حسین کے بغیر ایم کیوایم کا خواب تعبیر سے محروم ہے ، اشفاق منگی
 Posted on: 12/20/2013
جناب الطاف حسین کے بغیر ایم کیوایم کا خواب تعبیر سے محروم ہے ، اشفاق منگی 
مظلوم و محروم عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد آج بھی جناب الطاف حسین کی قیادت میں جاری ہے 
عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام D1ایریا کھوکھرا پاراولڈ ملیر میں  مختلف علاقہ معززین سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو
کراچی ۔۔۔20، جنوری 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے کہا ہے کہ جوسازشی عناصر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بغیر ایم کیوایم کا خواب دیکھ رہے ہیں وہ تعبیر سے محروم ہے اور ایسا سوچنے والے بھی احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں D1ایریا کھوکھرا پار اولڈ ملیر میں علاقہ معززین سے مخٹلف ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی ناپاک سازشوں سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ،جوائنٹ انچارج اسلم بلوچ اور رکن سید احمد رضا بھی موجود تھے ۔ اشفاق منگی نے علاقہ معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان و عوام بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین پر اندھا اعتمادکرتے ہیں اور اس اعتماد کو دنیا کی کوئی سازش ختم کرنا تو درکنا ر ٹھیس تک نہیں پہنچا سکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ استحصالی سازشی ٹولے نے ایم کیوایم کو 98فیصد مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد سے باز رکھنے کیلئے شروع دن سے ہی گھناؤنی سازشوں کے تانے بانے بنے ہیں لیکن ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد گواہ ہے کہ اس کے خلاف سازشیں کرنے والے مٹ گئے لیکن ایم کیوایم کی مظلوم و محروم عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد آج بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کروڑوں عوام کے دلوں میں بستے ہیں ، ان کا اور کارکنان کا رشتہ جسم اور روح جیسا ہے ، جب تک جسم میں روح باقی رہتی ہے تو زندگی ہوتی ہے اور جب روح نکل جاتی ہے تو موت واقع ہوجاتی ہے لہٰذا سازشی عناصر کو یہ سمجھنا چاہئے کہ ایم کیوایم کے کارکنان، کو جنا ب الطاف حسین سے کیسے الگ کیا جاسکتاہے اشفاق منگی نے علاقہ معززین سے اپیل کی کہ وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کو سمجھیں ، آپس میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں ، افواہوں پرکان نہ دھریں اور حق پرستانہ مشن ، مقصد اورنظریئے کے حصول کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں منزل کے حصول کی جدوجہد تیز کریں ۔ 



12/7/2016 10:01:14 PM