Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پیپلزپارٹی حکومت کے غیر جمہوری اور آمرانہ آرڈی نینسوں اور غیرآئینی و غیر قانونی ہتھکنڈوں کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ الطاف حسین


پیپلزپارٹی حکومت کے غیر جمہوری اور آمرانہ آرڈی نینسوں اور غیرآئینی و غیر قانونی ہتھکنڈوں کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ الطاف حسین
 Posted on: 12/18/2013
پیپلزپارٹی حکومت کے غیر جمہوری اور آمرانہ آرڈی نینسوں اور غیرآئینی و غیر قانونی ہتھکنڈوں کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ الطاف حسین
انشاء اللہ کراچی اورحیدرآباد کا میئر بھی ایم کیوایم سے ہوگا اور دیگر شہروں سے بھی ایم کیوایم کے میئرز اور چیئرمین منتخب ہوں گے
پیپلزپارٹی چاہے کیسے ہی غیر جمہوری ہتھکنڈے کیوں نہ اختیارکرے اسکے منصوبے کامیاب نہیں ہونگے
سندھ کے مظلوم عوام سندھ کے مستقل باشندوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے والی قوتوں کو ناکام بنانے کیلئے ایم کیوایم کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں
کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے ارکان اور ارکان اسمبلی سے گفتگو
لندن۔۔۔ 18دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کی جانب سے غیرجمہوری اور آمرانہ آرڈی نینسوں کے اجراء اور غیرآئینی اورغیرقانونی ہتھکنڈوں کے باوجود سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ انہوں نے یہ بات آج کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی کے ارکان اورارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے جناب الطاف حسین کو پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کی جانب سے شہری سندھ کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے بلدیاتی نظام کے ترمیمی آرڈی ننس کے اجراء، غیرقانونی حلقہ بندیوں اور دیگرغیر جمہوری ہتھکنڈوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جناب الطاف حسین نے اراکین رابطہ کمیٹی سے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت اپنی روایت کے تحت چاہے کیسے ہی غیر جمہوری ہتھکنڈے کیوں نہ اختیارکرے اس کے منصوبے کامیاب نہیں ہوں گے اور تمام ترغیرجمہوری اورآمرانہ ہتھکنڈوں کے باوجود انشاء اللہ ایم کیوایم کے امیدواربھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے، انشاء اللہ کراچی اور حیدرآباد کامیئربھی ایم کیوایم سے ہوگا اور دیگرشہروں سے بھی ایم کیوایم کے میئرزاورچیئرمین منتخب ہوں گے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ مخالفین چاہے کیسے ہی سازشیں اور پروپیگنڈے کیوں نہ کرلیں عوام ایم کیوایم کی سچائی پر یقین رکھتے ہیں اورتمام نسلی ولسانی اکائیوں، فقہوں، مسالک اورمذاہب سے تعلق رکھنے والے عوام بلاتفریق، زبان،علاقہ و مذہب ایم کیوایم کوہی اپنے حقوق کی اصل ترجمان جماعت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے سندھ کے تمام مظلوم عوام سے کہا کہ وہ چاہے شہری علاقوں میں رہتے ہوں یا دیہی علاقوں میں، وہ سندھ کے مستقل باشندوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے والی قوتوں کو ناکام بنانے کیلئے ایم کیوایم کے امیدواروں کوبھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔

12/4/2016 10:25:52 PM