Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کی حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر درگاہ پر حاضری


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کی حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر درگاہ پر حاضری
 Posted on: 12/18/2013
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کی حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر درگاہ پر حاضری
بانی و قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے درگاہ پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

رابطہ کمیٹی کے اراکین نے درگاہ کے گدی نشین نثار شاہ سے ملاقات کرکے جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا
مٹیاری ۔۔۔18، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین خالد سلطان، اشفاق منگی ، یوسف شاہوانی اور شاکر علی نے حضرت شاہ عبد اللطیف بھٹائی ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پردرگاہ پر حاضری دی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے چادر چڑھائی۔ اس موقع پر ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین شبیر احمد قائم خانی، فرید احمد، سلیم معظم، حیدرآباد زون کے زونل انچارج نوید شمسی، جوائنٹ زونل انچارج راشد ممتاز، حق پرست رکن سندھ اسمبلی صابر قائم خانی بھی موجود تھے۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے مزارپرفاتحہ خوانی کی اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے، امن و امان کے قیام، حق پرست شہداء کے بلند درجات، اسیر کارکنان کی رہائی، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ بعدازاں رابطہ کمیٹی کے اراکین نے درگاہ کے گدی نشین نثار شاہ اور ان کے چھوٹے بھائی ناظم شاہ سے ملاقات کی اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کا پیغام پہنچایا ۔

12/3/2016 12:51:18 AM