Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی سوچ و فکر کو ختم کرنا کسی طالع آزما کے بس کی بات نہیں ہے ایسا کرنے کی کوشش کی گئی تو سنگین نتائج برآمد ہونگے ، رابطہ کمیٹی رکن اشفاق منگی


جناب الطاف حسین کی سوچ و فکر کو ختم کرنا کسی طالع آزما کے بس کی بات نہیں ہے ایسا کرنے کی کوشش کی گئی تو سنگین نتائج برآمد ہونگے ، رابطہ کمیٹی رکن اشفاق منگی
 Posted on: 12/17/2013
جناب الطاف حسین کی سوچ و فکر کو ختم کرنا کسی طالع آزما کے بس کی بات نہیں ہے ایسا کرنے کی کوشش کی گئی تو سنگین نتائج برآمد ہونگے ، رابطہ کمیٹی رکن اشفاق منگی 
بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین ہی کارکنان اور عوام کا قیمتی اثاثہ اور سرمایہ ہیں، اشفاق منگی 
ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں بھٹ جزیزہ کے آئی لینڈ میں منعقدہ اجتماع کے شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔17، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن سندھ اسمبلی اشفاق منگی نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سوچ و فکر ملک کے کروڑوں عوام کے ذہنوں اور دلوں میں بس چکی ہے اوراس سوچ و فکر کو ختم کرنا اب کسی طالع آزما کے بس کی بات نہیں ہے اگر ایسا کرنے کی کوشش کی گئی اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام کے بھٹ جزیرہ کے آئی لینڈ میں منعقدہ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کراچی مضافاتی آگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ، جوائنٹ انچارج اسلم بلوچ ، اراکین شاہد علی ، الطاف حسین مینگل ، حاجی علی محمد کچھی اور سید معین الدین احمد بھی موجود تھے ۔ اشفاق منگی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب سمندر کے درمیان رہنے والے غریب محنت کش ماہی گیر بھی جناب الطاف حسین کے چاہنے والوں کی صف میں شامل ہیں اور اپنے حقوق کے حصول کی عملی جدوجہد کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کا 98فیصد غریب ومتوسط طبقہ جناب الطاف حسین کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر دیکھ رہا ہے اور ان کے قافلہ حق پرستی میں جوق در جو ق شامل ہورہا ہے جبکہ دوسری جانب چند عاقبت نااندیش سازشی عناصر کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن جناب الطاف حسین کے خلاف گھناؤنی سازشیں کرکے اپنے تعصب اور نفرت کا کھلا اظہار کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین جس کے ساتھ ہوں گے ملک بھر کے 98فیصد غریب و متوسط طبقے کے عوام بھی اس کا ساتھ دینگے ، اب عوام کو گمراہ نہیں کیاجاسکتا ہے اورجناب الطاف حسین کے بغیر ایم کیوایم کو دیکھنے کی خواہش رکھنے والے عناصر کی مکروہ سازشوں کو عوام و کارکنان اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اب ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان واضح کردینا چاہتے ہیں کہ بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین ہی ان کا قیمتی اثاثہ اور سرمایہ ہیں اور سچی تحریکوں میں قائد کامقام کسی بھی سازش کے ذریعے چھینا نہیں جاسکتا ۔کارنر میٹنگ سے ایم کیوایم مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم نے بھی خطاب کیا ۔

12/10/2016 6:13:14 PM