Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہمدرد لیباٹریز آف پاکستان میں حق پرست CBA نے تاریخی چارٹرر آف ڈیمانڈ منظور کرالیا


ہمدرد لیباٹریز آف پاکستان میں حق پرست CBA نے تاریخی چارٹرر آف ڈیمانڈ منظور کرالیا
 Posted on: 12/16/2013
ہمدرد لیباٹریز آف پاکستان میں حق پرست CBA نے تاریخی چارٹرر آف ڈیمانڈ منظور کرالیا
CBAاور یونٹ کے عہدیداران اور محنت کشوں نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات
محنت کش اپنے کام کو کرتے رہیں اور اپنے ادارے کو اور مضبوط بنانے کیلئے کوشش جاری رکھیں، عامر خان
CBAمیں چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری پر CBA کے تمام عہدیداران اور محنت کشوں کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد
کراچی ۔۔۔16، دسمبر2013ء
ہمدرد لیباٹریز آف پاکستان میں حق پرست پرست CBAنے تاریخی چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کرالیا ۔چارٹر آف ڈیمانڈ منظور ہونے کے بعد CBAاور یونٹ کے عہدید اران اور محنت کشوں نے نائن زیرو سے متصل خورشید بیگم سیکریٹریٹ عز یز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عامر خان اور رشید گوڈیل سے ملاقات کی۔ اس مو قع پر لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا و جوائنٹ انچارجز واراکین، یوناٹیڈ لبیر فیڈریشن (ULF) کے انچارج جاوید ہلال بھی موجود تھے۔ اس مو قع رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان نے CBAاور یونٹ کے عہد یداران اور محنت کشوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ محنت کش اپنے کام کو کر تے رہیں اور اپنے ادارے کواور مضبوط بنانے کیلئے کوشش جاری رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تمام محنت کشوں کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے جو کے محنت کشوں معاشی مسائل کو حل کرنے میں مدد گار و معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری پرCBAکے تمام عہدیداران اور محنت کشوں کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد پیش ہے۔

12/2/2016 1:57:11 PM