Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین نے غریب و متوسط طبقے کو منتخب کرا کے عوام کی خدمت کے لئے اسمبلیوں میں بھیجا، سلمان مجاہد بلوچ


جناب الطاف حسین نے غریب و متوسط طبقے کو منتخب کرا کے عوام کی خدمت کے لئے اسمبلیوں میں بھیجا، سلمان مجاہد بلوچ
 Posted on: 12/16/2013
جناب الطاف حسین نے غریب و متوسط طبقے کو منتخب کرا کے عوام کی خدمت کے لئے اسمبلیوں میں بھیجا، سلمان مجاہد بلوچ
الطاف حسین کے نامزد کردہ نمائندے نے گزشتہ کئی روز سے اندھیروں میں ڈوبے بابا بھٹ جزائر کی بجلی بحال کرادی
حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کا حلقہ انتخاب بابا بھٹ جزیروں کا دورہ ،عوامی مسائل سنے 
کراچی ۔۔۔16، دسمبر2013ء
حق پرست رکن قومی اسمبلی حلقہ 239 سلمان مجاہد بلوچ نے بابا او ر بھٹ جزیرہ کا دورہ کیااس موقع پر ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین لطاف حسین مینگل، حاجی علی محمد کچھی اور شاہد علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سلمان مجاہد بلوچ نے بابا اور بھٹ کے رہائشیوں اور معززین سے ملاقا ت کی اور ان سے ان کے مسائل کے حوالے سے ان کی شکایات سنیں۔ اس دوران بابا بھٹ، صالح آباد، شمس پیر اور ککا جزائر کی عوام بھی سلمان مجاہد بلوچ کی جزائر آمد کی اطلاع ملتے ہی جزیرہ بھٹ پر پہنچ گئی جنہوں نے جزائر کے عوام کو لاحق مشکلات، پریشانیوں اورمسائل سے حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کو آگا کیا ۔بابا بھٹ جزیرہ کے عوام کی اکثریت نے گزشتہ کئی روز سے KESCکی جانب سے بجلی کی بندش کی شکایت کی جس پر رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے فوری طور پر KESCکے متعلقہ حکام سے بات چیت کرکے موقع پر ہی گزشتہ کئی روز سے بند بجلی بحال کروادی ۔ حق پرست رکن قومی اسمبلی کی عملی کاوش پر بجلی بحال ہونے پر بابابھٹ کی عوام کی خوشی دیدنی تھی ۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے جزیرہ کی عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ و ہ جناب الطاف حسین کے نامزد کردہ نمائندے ہیں ،جناب الطاف حسین نے ہمیشہ بلاتفریق ،رنگ ونسل اور مذہب عوام کے مسائل پر توجہ دینے اور اُن کے مسائل کو فوری حل کرانے کی تلقین کرتے ہیں ۔ہمارا تعلق کسی سرمایہ دار ، جاگیر ادار خاندان سے نہیں ہے ہمیں بانی وقائد تحریک محترم الطا ف حسین بھائی کی جوہر شناس آنکھوں نے پرکھ کر اپنے عوام کی نمائندگی کے لئے نامزد کیا ہے۔جناب الطاف حسین کے نامزد کردہ نمائندہ 24گھنٹے عوام کے درمیان ہوتے ہیں اور ان کے مسائل پر بھر پور توجہ دیتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے ہمیں منتخب کراکر عوام کی بلاتفریق خدمت کے لئے اسمبلیوں میں بھیجا ہے ۔بانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین گزشتہ 35سالوں سے ظلم کی چکی میں پسے ہوئے 98فی صد عوام کے حقو ق کے حصّول کی جدوجہد کررہے ہیں اور یہی چیزگزشتہ 66سالوں سے ملک پر قابض استحصالی ٹولہ کو گوارہ نہیں ہے کہ عوام کو ان کے حقوق مل جائیں اوراس حقو ق کی جدوجہد میں الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف اوّل روز سے ختم کرنے کی سازشیں کررہے ہیں ،انھیں یہ معلوم نہیں کہ ان کی تمام سازشیں ناکام ہوجائیں گیں کیونکہ الطاف حسین کے نامزد کردہ نمائندے استحصالی ٹولہ کی طرح الیکشن جیتنے کے بعد ایر کنڈیشن کمروں میں بند نہیں ہوتے بلکہ ہر وقت عوام میں موجود ہوتے ہیں اور عوام الطاف حسین کے نمائندوں سے رابطہ میں ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بابا،بھٹ ،صالح آباد ،شمس پیر اور ککا جزائر کی عوام نے جنا ب الطاف حسین کی اپیل پر ان کے منتخب کردہ نمائندہ کو ووٹ دے کر کامیاب بنایا ہے اورآئندہ بھی جزائر کی عوام قائد تحریک محترم الطاف حسین کے نامز د کردہ نمائندوں ہی کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے ۔

12/9/2016 7:11:07 PM