Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کی بازیابی اور انہیں انصاف کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں، حق پرست اراکین سینیٹ


 Posted on: 12/14/2013
ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کی بازیابی اور انہیں انصاف کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں، حق پرست اراکین سینیٹ
1992ء کے آپریشن میں 28 اور 2013ء کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 40 کارکنان گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیئے گئے
قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے کارکنان کو گرفتار کرکے لاپتہ کرنے کے واقعات سے اہل خانہ شدید ذہنی کرب کا شکار ہیں
ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں 
حق پرست اراکین سینیٹ کی چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس تصدق حسین جیلانی سے اپیل
کراچی:۔۔۔14؍دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سینیٹ نے سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس جناب جسٹس تصدق حسین جیلانی کوعہدے کاحلف اٹھانے پردل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے اوران سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کی بازیابی اورانہیں انصاف کی فراہم کیلئے اقدامات کریں اور کارکنان کی گرفتار ی کے بعد لاپتہ کرنے کے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے۔ اپنے مشترکہ بیان میں حق پرست اراکین سینیٹ نے کہاکہ19،جون1992ء میں ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں نے ایم کیوایم کے28کارکنوں کو ان کے گھروں سے اہل خانہ کی موجودگی میں گرفتار کیا تھا جس کے بعدسے یہ کارکنان تاحال لاپتہ ہیں اور کئی سال گزرنے کے باوجود بھی ان کا کوئی پتہ نہیں چل رہاکہ وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کراچی میں حالیہ ٹارگٹڈ آپریشن 2013ء کے دوران بھی قانون نافذکرنیوالے اداروں کے اہلکاروں نے ایم کیوایم کے40کارکنان کوان کے گھروں سے اہل خانہ واہل محلہ کی موجودگی میں گرفتار کرچکے ہیں جوتاحال لاپتہ ہیں اوران کی گرفتاری ظاہرنہیں کی جارہی ہے جس کے باعث ان کارکنان کے اہل خانہ شدید ذہنی کرب اورپریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ملک کی تیسری اور سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت ہے جس کے منتخب نمائندے ملک کے ایوانوں میں موجود ہیں اس جماعت کے کارکنان کے ساتھ قانون نافذکرنیوالے اداروں کی جانب سے امتیازی سلوک سراسر ظلم و زیادتی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم جمہوریت پسندجماعت ہے جوپاکستان کاآئین وقانون کے دائرے میں رہ کر حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہدکررہی ہے اورکارکنان کی بازیابی کیلئے عدالتوں میں پیٹیشن دائرکرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین وقانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ گرفتارشدگان کو بغیرمقدمہ چلائے قید میں رکھا جائے لاپتہ کارکنان اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کوکسی مقدمے میں مطلوب ہیں تو انہیں پاکستان کا آئین وقانون کے مطابق عدالتوں میں پیش کیا جانا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے لاپتہ افرادکے مقدمے کی سماعت اوردو ٹوک فیصلوں سے ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ میں امید کی کرن پیداہوئی تھی کہ اب ان کے پیارے بھی بازیاب کیے جاسکیں گے اوران کی گرفتاریاں ظاہر کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس کی ریٹاءرمنٹ کے بعد ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کی تمام ترامیدیں نئے چیف جسٹس سے وابستہ ہیں اور وہ انصاف کی فراہمی کیلئے تصدق حسین جیلانی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

12/3/2016 9:35:15 AM