Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام عوامی رابطہ مہم کاسلسلہ جاری ہے، رابطہ کمیٹی ،حق پرست عوامی نمائندے اور ونگزوشعبہ جات کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگزکاانعقاد


 Posted on: 12/13/2013
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام عوامی رابطہ مہم کاسلسلہ جاری ہے، رابطہ کمیٹی ،حق پرست عوامی نمائندے اور ونگزوشعبہ جات کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگزکاانعقاد
قائدتحریک الطاف حسین اپنی ذات میں ایک مکمل درسگاہ ہیں جن کاقصور کہ انہوں نے غریب طبقے کے حقوق کیلئے آوازبلندکی،ارتضی فاروقی
اسٹیبلشمنٹ کے پروردہ ملک پر قابض دوفیصدمراعات یافتہ طبقہ ،جاگیردار،وڈیرے اورسرمایہ دارالطاف حسین کواپنابدترین دشمن گردانتے ہیں
قائدتحریک الطاف حسین نے ملک میں بسنے والے مظلوم ومحکوم عوام کواپنے حقوق کے حصول کی جدوجہدکرنے کاحوصلہ دیا،فرخ اعظم
ایم کیوایم میں دھڑے بندی کی باتیں کرنے والے منہ کی کھائیں گے کیونکہ الطاف حسین کے بغیرہمیں ایم کیوایم قبول نہیں،اسلم بلوچ ویگرمقررین
سچل سیکٹرکے علاقے عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں کارنرمیٹنگ کے شرکاء سے خطاب
کراچی:۔۔۔13،دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام عوامی رابطہ مہم کاسلسلہ جاری ہے اوراس سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست عوامی نمائندوں اورایم کیوایم کے ونگزوشعبہ جات کے ارکان پرمشتمل ٹیمیں مختلف علاقوں میں جاکرکارنرمیٹنگزمنعقدکررہے ہیں اورعوام کوایم کیوایم کے خلاف ملکی وبین الاقوامی سطح پرجاری گھناؤنی سازشوں سے آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں گزشتہ روزمتحدہ قومی موومنٹ کی کراچی مضافاتی کمیٹی کے تحت سچل کے علاقے عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں میٹنگ کااہتمام کیاگیاجس میں عبداللہ شاہ غازی گوٹھ سمیت سچل کے دیگرعلاقوں کے رہائشی عوام اورمعززین نے شرکت کی ۔میٹنگ میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی ارتضی فاروقی،کراچی مضافاتی کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم وجوائنٹ انچارجزاسلم بلوچ،سلیم جوکھیو،اراکین عزیزالرحمان،الطاف حسین مینگل اورسیداحمدرضانے بھی شرکت کی اورلوگوں کوایم کیوایم کے خلاف جاری ملکی وبین الاقوامی سطح پرگھناؤنی سازشوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پرسچل سیکٹراوریونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجودتھے۔ رابطہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن سندھ اسمبلی ارتضی فاروقی نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین اپنی ذات میں ایک مکمل درسگاہ کادرجہ رکھتے ہیں ان کاقصورصرف اتناہے کہ انہوں نے غریب ومتوسط طبقے کے حقوق کیلئے آوازبلندکی اورحق پرستی کی تحریک کاآغازکیااوریہی وجہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے پروردہ ملک پر قابض دوفیصدمراعات یافتہ طبقہ ،جاگیردار،وڈیرے اورسرمایہ دارالطاف حسین کو اپنا بدترین دشمن گردانتے ہیں اوران کے خلاف گھناؤنی سازشیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج بھی الطاف حسین اورایم کیوایم کے خلاف سازشوں کاسلسلہ جاری ہے جولوگ ایم کیوایم کوختم کرنے یااسے توڑنے یاپھرالطاف حسین کے بغیرایم کیوایم کاخواب دیکھ رہے ہیں، سازشی عناصریہ بھول گئے ہیں کہ الطاف حسین نظریہ ہیں جولوگوں کے ذہنوں اور دلوں میں رچ بس گیاہے اورجسے رہتی دنیاتک ختم یامٹایانہیں جاسکتا۔میٹنگ سے کراچی مضافاتی کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم اوردیگرذمہ داران نے اپنے خطاب میں کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے ملک میں بسنے والے مظلوم ومحکوم عوام کواپنے حقوق کے حصول کی جدوجہدکرنے کاحوصلہ دیاجن کی پوری زندگی مظلوم ومحکوم عوام کے حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہدسے بھری ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم میں دھڑے بندی کی باتیں کرنے والے منہ کی کھائیں گے کیونکہ الطاف حسین کے بغیرہمیں ایم کیوایم قبول نہیں۔اس موقع پرمیٹنگ کے شرکاء نے جناب الطاف حسین پراپنے اعتمادکااظہارکیا۔

12/4/2016 2:10:22 AM