Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین ہی رہبر ورہنما ہیں ان سے وفاداری ،وابستگی کا ہم نے اپنی آخری سانسوں تک عہدکیا ہے، رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر


 Posted on: 12/12/2013
الطاف حسین ہی رہبر ورہنما ہیں ان سے وفاداری ،وابستگی کا ہم نے اپنی آخری سانسوں تک عہدکیا ہے، رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر
ایم کیو ایم کو کسی بھی شکل میں پیش کیاجائے لیکن جناب الطاف حسین کے بغیر ایم کیوا یم کا وجود بے معنی ہے،فرخ اعظم 
عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں گل محمد ولیج ، گولیمار سیکٹر میں عوامی اجتماع سے خطاب 
کراچی ۔۔۔12، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ایم کیوایم کے خلاف ملک و بین الاقوامی سطح پر ہونیو الی سازشوں سے آگاہی کیلئے بھر پور عوامی رابطہ مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام گل محمد ولیج گولیمار میں بڑا عوامی اجتماع منعقد ہوا جس میں مختلف قومیتوں کے نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر ،انچارج KMOCفرخ اعظم ،جوائنٹ انچارج اسلم بلوچ ،اراکین سید معین الدین اورحاجی اسماعیل بلوچ بھی موجود تھے ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین ہمارے رہبر ورہنما ہیں ان سے وفاداری ،وابستگی کا ہم نے اپنی آخری سانسوں تک عہدکیا ہے ہماری زندگیوں میں قائد تحریک الطاف حسین کے علاوہ کوئی دوسر ا قائد نہیں بن سکتا ، اگر کسی سازشی واستحصالی ٹولہ نے ایسی کوئی سازش کی تو وہ عناصر باز آجائیں ورنہ عوام و کارکنان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری سازشی عناصر پر ہی عائد ہوگی ۔کے ایم او اسی کے انچارج فرخ اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماضی کے تجربات سے سازشی واستحصالی ٹولہ کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ایم کیو ایم کو ریاستی ظلم وجبر اور تشدد سے ختم نہیں کیا جاسکتا ،قائد تحریک جناب الطاف حسین ایم کیو ایم کے خالق و بانی ہیں ،ایم کیو ایم کا وجود ایک اٹل حقیقت ہے اسے کسی بھی صورت میں ختم نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو کسی بھی شکل میں پیش کیاجائے لیکن جناب الطاف حسین کے بغیر ایم کیوا یم کا وجود بے معنی ہیں ،الطاف حسین کی رہبری وسرپرستی ہے تو ایم کیوایم ہے ،الطاف حسین ہی ایم کیوایم کے لیڈر ورہبر ہیں اور عوام الطاف حسین کو چاہتے ہیں ،ماضی میں بھی 2فیصد استحصالی طبقہ نے ایم کیو ایم کو ختم کرنے اور الطاف حسین کا چیپٹر کلوز کرنے کی کوشش کی لیکن الطاف حسین کے چاہنے والے 15ہزار سے زائد کارکنا ن بشمول الطاف حسین کے بھائی اور جواں سال بھتیجے نے اپنا خون دے کر بانی وقائدتحریک الطاف حسین کے بنائے اس گلدستہ کی حفاظت وآبیاری کی ۔



12/8/2016 9:55:58 PM