Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلوچستان یوسی قبہ شیر خان سے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنیوالے یونین کونسل کے ارکان نے ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرلی


 Posted on: 12/11/2013
بلوچستان یوسی قبہ شیر خان سے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنیوالے یونین کونسل کے ارکان نے ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرلی
یوسی قبہ شیر خان وارڈ نمبر 5 سے منتخب کونسلر نور محمد، یوسی قبہ شیر خان وارڈ نمبر 2 سے کریم بخش اور وارڈ نمبر 4 یوسی قبہ شیر خان غربی سے جاگن خان نے ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان رکن رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی اور دیگر ذمہ داران سے نصیر آباد زون میں ملاقات کے دوران کیا
الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا اور حقوق سے محروم و محکوم افراد کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی نور محمد، کریم بخش اور جاگن خان
ایم کیوایم بلا امتیاز رنگ و نسل اور زبان خدمت پر یقین رکھتی ہے اور یہی جذبہ لیکر غریب و متوسط طبقے کے جائز حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے، یوسف شاہوانی
کوئٹہ:۔۔۔۔11دسمبر2013ء
بلوچستان کے علاقے نصیرآبادمیں بلدیاتی انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لیکر کامیابی حاصل کرنیوالے یوسی قبہ شیرخان سے نومنتخب تین یونین کونسل کے ارکان نے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے فکروفلسفے اورایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہدسے متاثر ہو کر باقاعدہ طور پر ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ شمولیت اختیار کرنیوالوں میں یوسی قبہ شیرخان وارڈ نمبر5 سے منتخب کونسلر و نامزد یوسی چیئرمین نورمحمدولدلنجاخان جکھرانی،یوسی قبہ شیرخان وارڈ نمبر 2سے نومنتخب کونسلر کریم بخش ولدعلی بخش ابڑو اور وارڈ نمبر 4یوسی قبہ شیر خان غربی سے نومنتخب کونسلر جاگن خان ولد شمس دین شامل ہیں۔ ایم کیوایم میں شمولیت کااعلان انہوں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی، صوبائی تنظیمی کمیٹی کے رکن حاجی عبد المالک جمالی اور نصیرآباد زونل کمیٹی کے انچارج شہبازخام عمرانی سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پرزونل کمیٹی کے اراکین، سیکٹرز و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران وکارکنان بھی موجود تھے۔شمولیت اختیار کرنیوالے یونین کونسل کے ارکان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا اور ناحق کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا او ریہی وجہ ہے کہ ہم شروع دن سے قائد تحریک الطاف حسین کے حق پرستانہ جدوجہد سے وہ بہت زیادہ متاثر رہے ہیں اور ہماری خواہش تھی کہ ہم بھی ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد میں قائدتحریک الطاف حسین کے شانہ بشانہ ملکرکام کریں اوران کے پیغام حق پرستی کو آگے لیکر جائیں۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی نے نومنتخب نمائندگان نورمحمد، کریم بخش اورجاگن خان کاایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرنے پر خیرمقدم کیا اور انہیں قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم بلا امتیاز رنگ ونسل اورزبان خدمت پریقین رکھتی ہے اوریہی جذبہ لیکرغریب و متوسط طبقے کے جائز حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے اور چاہتی ہے کہ ملک میں غریبوں کی حکمرانی قائم ہو۔ انہوں نے کہاکہ اب آپ بھی ایم کیوایم کے کارکن اوراس کے نمائندے ہیں لہٰذاآپ پربھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ آپ بلا امتیاز رنگ و نسل اورزبان ومذہب عوام کے بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنائیں اورحق پرستی کے اس پیغام کو بلوچستان کے دور دراز علاقوں تک پہنچائیں۔


12/7/2016 6:08:45 PM