Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملکی و بین الاقوامی سطح پر ایم کیوایم مخالف قوتیں ایم کیوایم کو ختم کرنے کیلئے سازشیں کررہی ہیں، ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی


 Posted on: 12/11/2013
ملکی و بین الاقوامی سطح پر ایم کیوایم مخالف قوتیں ایم کیوایم کو ختم کرنے کیلئے سازشیں کررہی ہیں، ایم کیوایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی
کراچی۔۔۔۔11دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام عوامی رابطہ مہم کاسلسلہ جاری ہے اوراس سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست عوامی نمائندوں اورایم کیوایم کے ونگزوشعبہ جات کے ارکان پرمشتمل ٹیمیں مختلف علاقوں میں جاکر کارنر میٹنگز منعقد کررہے ہیں اور عوام کو ایم کیوایم کے خلاف ملکی وبین الاقوامی سطح پرجاری گھناؤنی سازشوں سے آگاہی فراہم کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ شعبہ پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے تحت لانڈھی کے علاقے بھینس کالونی یوسی3میں عوامی رابطہ مہم کا اہتمام کیا گیا جس میں پختون ،سندھی،بلوچ ،سرائیکی، پنجابی اور ہزارہ وال سمیت مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین، بزرگ، نوجوانوں نے شرکت کی ۔رابطہ مہم میں پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج روح اللہ،اراکین اسداللہ اورلیاقت شاہ نے شرکت کی اورعوام کوایم کیوایم کے خلاف سازشوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کی جدوجہدکامقصدملک میں غریب متوسط طبقے کی حکمرانی قائم کرناہے،ایم کیوایم واحدجماعت ہے جس نے بلاامتیازرنگ ونسل اورزبان غریب ومتوسط سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے باصلاحیت لوگوں کوایوانوں میں بھیجا۔انہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ ملکی وبین الاقوامی سطح پر ایم کیوایم مخالف قوتیں حق پرستی کی تحریک کوختم کرنے کیلئے گھناؤنی سازشیں کررہی ہیں اورایم کیوایم کے خلاف منفی پروپگنڈہ کررہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم جمہوری جماعت ہے جس میں تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے غریب عوام شامل ہیں اوراپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے قائدتحریک الطاف حسین کے شانہ بشانہ جدوجہدکررہے ہیں۔انہوں نے کارنرمیٹنگ کے شرکاء کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے نامزدحق پرست امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں اور اپنے درمیان سے پڑھے لکھے باصلاحیت لوگوں کونکل کرآگے لائیں۔

12/8/2016 9:46:27 PM