Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات ، تنظیمی ونگز ، سیکٹر و یونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان نے یوم شہداء کے موقع پر جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں واقع ’’یادگارِ شہدائے حق ‘‘ پر حاضریاں دیں اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی


ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات ، تنظیمی ونگز ، سیکٹر و یونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان نے یوم شہداء کے موقع پر جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں واقع ’’یادگارِ شہدائے حق ‘‘ پر حاضریاں دیں اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی
 Posted on: 12/10/2013
ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات ، تنظیمی ونگز ، سیکٹر و یونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان نے یوم شہداء کے موقع پر جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں واقع ’’یادگارِ شہدائے حق ‘‘ پر حاضریاں دیں اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی 
ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان نے یادگارِ شہدائے حق پر پھول رکھے اور شہداء کو سلام عقیدت پیش کیا 
یادگارِ شہدائے حق پرشعبہ جات ، تنظیمی ونگز ، سیکٹر و یونٹوں کی حاضریوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا ، رقت آمیز مناظر
حق پرست شہداء کی یاد سال بھر آتی ہے ،لیکن’’یوم شہداء ‘‘ کے دن ہم پر جو کیفیت طاری ہوتی ہے اس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حق پرست شہداء ہمارے درمیان موجود ہیں، ذمہ داران و کارکنان کے جذبات
کراچی ۔۔۔10، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے مختلف شعبہ جات اور تنظیمی ونگز کے ذمہ داران ، سیکٹر ز اوریونٹوں کے انچارجز ، اراکین اور کارکنان نے ایم کیوایم کے شہداء کی یاد منائے جانے والے ’’یوم شہداء ‘‘ کے موقع پر ’’یادگارِ شہدائے حق ‘‘ پر حاضریاں دیں اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔یادگارِ شہدائے حق پر ذمہ داران و کارکنان کی حاضری کا سلسلہ جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ یوم شہداء کے مرکزی اجتما ع کے اختتام کے بعد ہوا ۔ یادگارِ شہدائے حق پرایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد پھول رکھے اور شہداء کوسلام عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے ، شہداء کے لواحقین اور ایم کیوایم کے کارکنان اپنے پیاروں کی یادگار پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے پھوٹ پھوٹ کر روپڑے ۔ اس موقع پر اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین اور کارکنان نے کہاکہ حق پرست شہداء آج ہمارے درمیان نہیں ہیں اور ان کی یادتو سال بھر آتی رہتی ہے لیکن’’یوم شہداء ‘‘ کے دن ہم پر جو کیفیت طاری ہوتی ہے اس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حق پرست شہداء ہمارے درمیان موجود ہیں اور ہمیں مشکل ،کٹھن اور نامساعد حالات میں قائد تحریک جناب الطاف حسین سے وفاداری کا عہد نبھانے اور تحریک کے مشن و مقصد اورنظریئے کی کامیابی کیلئے عملی جدوجہد کرنے کا درس دے ہے ہیں۔یادرگارِ شہدائے حق پر شہداء کے لواحقین ، شعبہ جات ، تنظیمی ونگز ، سیکٹرز اور یونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان کی حاضری اور شہداء کو خراج عقیدت یپش کرنے کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا ۔ یادگارِ شہدائے حق پرست حاضری دینے والوں میں ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین ، الیکشن سیل ، نائن زیرو استقبالیہ ،سندھ تنظیمی کمیٹی ، کراچی مضافاتی کمیٹی ، ایڈمنسٹریشن کمیٹی ، صوبائی تنظیمی کمیٹی ، لیبر ڈویژن ، ایمپلائمنٹ سیل ، اسپیچ کمیٹی ، شعبہ خواتین ، سائبر کوم ، امدادی کمیٹی ، ورکرز مسائل کمیٹی ، لٹریچر کمیٹی ، نائن زیرو ٹیلی فون بورڈ کمیٹی ، میڈیکل ایڈ کمیٹی ، شعبہ اطلاعات، نیوز روم ، ویڈیو کمیٹی ، فوٹو گرافر کمیٹی ، ایلڈرزونگ ، عوامی مسائل کمیٹی ، محبان پاکستان ، متحدہ بین المسلمین ، ریسرچ کمیٹی ، اقلیتی امور کمیٹی ، ایم کیو ایف کمیٹی ، لیگل ایڈ کمیٹی ، متحدہ علماء کمیٹی ، ٹرانسپورٹ کمیٹی ، متحدہ سوشل فورم ، ایف ایف سی ، KPK GB، کشمیر کمیٹی ، خطوط کمیٹی ، DCRC، نارتھ ناظم آباد کمیٹی ، سوسائٹی کمیٹی ، گلشن اقبال کمیٹی ، RAC، COP،متحدہ لائرز فورم ، گلگت بلتستان کمیٹی کراچی ، بلوچستان کمیٹی ، پی آر کمیٹی ، پختون کمیٹی ، پنجابی سرائیکی کمیٹی ، ہزارہ کمیٹی اور دیگر شامل تھے ۔ 



12/9/2016 9:03:12 PM