Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلم لیگ (ق ) کے عمائدین کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی اور رکن اسلم آفریدی سے ملاقات


مسلم لیگ (ق ) کے عمائدین کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی اور رکن اسلم آفریدی سے ملاقات
 Posted on: 12/10/2013
مسلم لیگ (ق ) کے عمائدین کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی اور رکن اسلم آفریدی سے ملاقات 
جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفہ اور نظریئے سے متاثر ہوکر متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کردیا 
ایم کیوایم کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ غریب ومتوسط طبقے کی جماعت ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
ایم کیوایم کے خلاف ناپاک سازشیں کرنیوالے جان لیں کہ جناب الطاف حسین کے ساتھ اب ہزارہ وال عوام کے افراد بھی شامل ہیں ، 
ایم کیوایم شمولیت اختیار کرنے والے مسلم لیگ (ق) کے عمائدین کے جذبات 
کراچی ۔۔۔10، دسمبر2013ء 
۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی سے گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں پاکستان مسلم لیگ (قائد اعظم ) سے تعلق رکھنے والے عمائدین جاوید ہزاروی ، ایم مسعود احمد ، طارق جدون ، عمر خان ، رفاقت قریشی اور جنید ہزاروی نے ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفہ اورنظریئے سے متاثر ہوکر متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا  اس موقع پر ایم کیوایم ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج و حق پرست رکن سندھ اسمبلی وقار حسین شاہ ، احمد خان اور دیگر بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ملک کی سیاست میں نئے دریچے کھولے ہیں اور سیاست کو دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے استعمال کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ غریب ومتوسط طبقے کی نہ صرف جماعت ہے بلکہ ان کے مسائل اولین بنیادوں پر اسمبلیوں سے حل کرانے کیلئے ہر وقت کوشاں بھی رہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے ہزارہ وال عوام کیلئے ہر جائز مطالبے کی حمایت کی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ملک میں جتنی قومیتیں آباد ہیں انہیں مساوی اور جائز حقوق دیدیئے جائیں اسی میں ملک و قوم کی بھلائی ہے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مسلم لیگ (ق) کے عمائدین کی متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا زبردست خیر مقدم کیا اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی ۔ ملاقات میں ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والے مسلم لیگ (ق) کے عمائدین نے اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کو مختلف پروپیگنڈوں اور سازشوں کا شکار کرکے ملک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اس کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن یہ ناپاک کوششیں کرنیوالے جان لیں کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ اب ہزارہ وال عوام کے افراد بھی بہت بڑی اکثریت میں شامل ہیں اور ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے کیلئے ہر سطح پر اپنے پرامن احتجاج کا جمہوری حق استعمال کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی سیاسی تاریخ میں ایم کیوایم واحد جماعت دکھائی دیتی ہے جس کے کارکنان نے حق پرستانہ مشن ، مقصد اور نظریئے کیلئے اپنی جانیں دیدیں لیکن جناب الطاف حسین کا ساتھ نہیں چھوڑا اور جس تحریک میں اتنے شہداء کا لہو شامل ہو اس کے خلاف سازشیں کرنے والے ظالم ، باطل اور سفاک ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے حق پرست شہداء کو زبردست عقیدت پیش کیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی ۔ 



12/4/2016 6:18:37 AM