Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قومی غیرت و حمیت کا تقاضہ ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف امریکی وزیر دفاع کے دھمکی آمیز بیان پر سخت احتجاج کریں۔ مصطفےٰ عزیز آبادی


قومی غیرت و حمیت کا تقاضہ ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف امریکی وزیر دفاع کے دھمکی آمیز بیان پر سخت احتجاج کریں۔ مصطفےٰ عزیز آبادی
 Posted on: 12/9/2013
قومی غیرت و حمیت کا تقاضہ ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف امریکی وزیر دفاع کے دھمکی آمیز بیان پر سخت احتجاج کریں۔ مصطفےٰ عزیز آبادی
وزیر اعظم نواز شریف تمام جماعتوں بشمول تحریک انصاف اور ایم کیوایم کو اعتماد میں لیکر امریکہ سے کھل کر احتجاج کریں
نیٹو سپلائی بحال نہ کئے جانے پر امریکی وزیر دفاع کی جانب سے پاکستان کی امداد بند کرنے کی دھمکی پر تبصرہ
لندن ۔۔۔9 دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے نیٹوسپلائی بحال نہ کئے جانے پر امریکی وزیردفاع کی جانب سے پاکستان کی امداد بند کرنے کی دھمکی پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف سے کہا ہے کہ قومی غیرت و حمیت کا تقاضہ ہے کہ وہ امریکی وزیردفاع کی جانب سے پاکستان کی امداد بند کرنے کے دھمکی آمیز بیان پر سخت احتجاج کریں اوران سے کہیں کہ وہ اس بیان کو واپس لیں ۔مصطفےٰ عزیز آبادی نے کہا کہ امریکہ کسی کی بات سننے کیلئے تیارنہیں،لہٰذا ہم حکومت سے مطالبہ کرنے پر مجبورہوں گے وزیراعظم نوازشریف تمام سیاسی جماعتوں بشمول تحریک انصاف اورایم کیوایم کواعتماد میں لیکر امریکہ سے کھل کراحتجاج کریں۔

12/7/2016 2:19:26 PM