Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کو ختم کرنے اور کمزور کرنے کیلئے اسکے خلاف سازشوں کا طوفان کھڑا کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار


ایم کیوایم کو ختم کرنے اور کمزور کرنے کیلئے اسکے خلاف سازشوں کا طوفان کھڑا کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 12/9/2013
ایم کیوایم کو ختم کرنے اور کمزور کرنے کیلئے اسکے خلاف سازشوں کا طوفان کھڑا کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
ماضی میں بھی سازشوں کا مقابلہ کیا تھا اور آج بھی اپنے اتحاد سے ہر سازش کو ناکام بنادیں گے 
اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے اور مشن و مقصد کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے
ڈاکٹر فاروق ستار کا لندن میں یوم شہداء کے اجتماع سے خطاب
لندن ۔۔۔9 دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اورقومی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ ایم کیوایم کوختم کرنے اور کمزور کرنے کیلئے اسکے خلاف سازشوں کاطوفان کھڑاکیاجارہاہے لیکن ایم کیو ایم کے کارکنان وعوام نے اپنے اتحاد اورعزم و حوصلے سے ماضی میں بھی سازشوں کا مقابلہ کیا تھا اورآج بھی اپنے اتحادسے ہر سازش کو ناکام بنادیں گے۔ انہوں نے یہ بات یوم شہداء کے سلسلے میں ایم کیوایم یو کے کے زیر اہتمام لندن میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجتماع میں لندن اوردیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں ،بزرگوں، خواتین اوربچوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ڈاکٹر فاروق ستارنے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری جدوجہد محروم عوام کے حقوق کے حصول اورمنصفانہ نظام کے قیام کیلئے ہے اوراس جدوجہد کی پاداش میں ایم کیوایم کو برسوں تک ریاستی ظلم وستم کا نشانہ بنایا گیا، تحریک کے ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ماورائے عدالت قتل کردیا گیا۔ تحریک کے شہیدوں میں قائد تحریک الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین اوربھتیجے عارف حسین بھی شامل ہیں۔ ایم کیوایم دشمن قوتوں نے ایم کیوایم کوختم کرنے ،اسے تقسیم کرنے اورکارکنان وعوام کوقائدتحریک الطاف حسین سے متنفر کرنے کی ہزارہا سازشیں اور کوششیں کیں لیکن ایم کیوایم کوختم نہیں کیا جاسکا۔ آج بھی ایم کیوایم کوختم کرنے اور کمزور کرنے کیلئے اسکے خلاف سازشوں کاطوفان کھڑا کیا جارہا ہے، دشمن عناصرعوام کوگمراہ کرنے کیلئے ایم کیوایم میں گروہ بندی کے پروپیگنڈے کررہے ہیں، دوسری جانب ایم کیوایم کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی دشمن طاقتیں چاہے کتنی ہی سازشیں کیوں نہ کرلیں، ایم کیو ایم کے کارکنان وعوام نے اپنے اتحاد اورعزم وحوصلے سے ماضی میں بھی سازشوں کا مقابلہ کیا تھااورآج بھی اپنے اتحادسے ہر سازش کو ناکام بنادیں گے۔ انہوں نے تحریک کے شہیدوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم اپنے شہیدوں کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیں گے اورمشن ومقصد کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 

12/9/2016 1:39:57 AM