Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرنگہت شکیل کے والدشفیع اللہ قریشی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس


ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی محترمہ ڈاکٹرنکہت شکیل کے والد شفیع اللہ قریشی رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے، مرحوم کئی دنوں سے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے ۔ مرحوم پولیس کے ریٹائرڈ سینئرسپرنٹنڈنٹ تھے
 Posted on: 12/9/2013
ایم کیوایم کی رکن قومی اسمبلی محترمہ ڈاکٹرنکہت شکیل کے والد شفیع اللہ قریشی رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے، مرحوم کئی دنوں سے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے ۔ مرحوم پولیس کے ریٹائرڈ سینئرسپرنٹنڈنٹ تھے
ڈاکٹر نکہت شکیل کے والد شفیع اللہ قریشی کے انتقال پرایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا اظہارتعزیت
مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔الطاف حسین کی ڈاکٹرنکہت شکیل سے تعزیت
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کراچی اورلندن سے فون کرکے ڈاکٹرنکہت شکیل سے تعزیت کی ۔
شفیع اللہ قریشی مرحوم کی تدفین منگل کوکراچی میں ہوگی
کراچی ۔۔۔9 دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی محترمہ ڈاکٹرنکہت شکیل کے والد شفیع اللہ قریشی آج رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے وہ کئی دنوں سے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے ۔ مرحوم پولیس کے ریٹائرڈ سینئرسپرنٹنڈنٹ تھے۔کافی عرصہ کی علالت کے بعد وہ اتوارکی شب انتقال کرگئے ۔ انتقال کی اطلاع ملتے ہی رابطہ کمیٹی اورارکان قومی اسمبلی نے ڈاکٹرنکہت شکیل سے تعزیت کی اورانہیں دلاسہ دیا۔ جبکہ لندن سے بھی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے فون کرکے ڈاکٹرنکہت شکیل سے انکے والدکے انتقال پر تعزیت کی اورمرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ شفیع اللہ قریشی مرحوم کی تدفین منگل کو ہوگی۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل کے والد شفیع اللہ قریشی کے انتقال پر دلی صدمہ اورگہرے رنج وغم کا اظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطا ف حسین نے ڈاکٹرنکہت شکیل سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ شفیع اللہ قریشی مرحوم کی مغفرت فرمائے اورمرحوم کوجنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے

12/4/2016 4:31:40 PM