Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کا ایک بھر پور عوامی رابطہ مہم کے ذریعے حق پرست عوام کو متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف ہونے والی سازشوں سے آگاہ کرنے کا فیصلہ


متحدہ قومی موومنٹ کا ایک بھر پور عوامی رابطہ مہم کے ذریعے حق پرست عوام کو متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف ہونے والی سازشوں سے آگاہ کرنے کا فیصلہ
 Posted on: 12/8/2013
متحدہ قومی موومنٹ کا ایک بھر پور عوامی رابطہ مہم کے ذریعے حق پرست عوام کو متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف ہونے والی سازشوں سے آگاہ کرنے کا فیصلہ 
ملکی و بین الاقوامی سطح پر ایم کیوایم کے خلاف غلط فہمیوں اور اختلافات کی افواہیں پھیلانے کی ایک منظم سازش کی جارہی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
کسی سازش، آپریشن، دھونس دھمکی اور گولی اور گالی کے ذریعے قائد تحریک کا عوام کے ساتھ رشتے اور رابطے کو توڑا اور کمزور نہیں کیا جاسکتا
قائد تحریک اور ایم کیوایم لازم و ملزوم ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں مختلف شعبہ جات اور تنظیمی ونگز کے اجلاس سے خطاب
کراچی ۔۔۔8، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ نے ایک بھر پور عوامی رابطہ مہم کے ذریعے حق پرست عوام کو متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف ہونے والی سازشوں سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فیصلہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس میں ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات اور تنظیمی ونگز نے شرکت کی ۔ اجلاس سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم نے ہمیشہ اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنایا ہے اور آئندہ بھی ناکام بناتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی و بین لاقوامی سطح پر ایم کیوایم کے خلاف غلط فہمیوں اور اختلافات کی افواہیں پھیلانے کی ایک منظم سازش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کل مورخہ9دسمبر کو ایم کیوایم کے یوم شہداء کے پروگرام کے ذریعے اس عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک شہداء کی امانت ہے اس میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے بھائی اور بھتیجے کا خون بھی شامل ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس تحریک کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں ہمیشہ کی طرح ناکام اور نامراد ہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم قائد تحریک کے ساتھ ہے اور کوئی سازش کوئی آپریشن ، دھونس دھمکی اور گولی اور گالی کے ذریعے قائد تحریک کا عوام کے ساتھ رشتے اور رابطے کو توڑا اور کمزور نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک اس تنظیم کے بانی اور قائد ہیں وہ اور ایم کیوایم لازم و ملزوم ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قوم اور کارکنان ایسی افواہوں اور سازشوں کو اپنے اتحاد سے ہمیشہ کی طرح ناکام بنا دیں گے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ قوم کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، شہر میں امن کے قیام اور دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے دعویٰ کے ساتھ شروع ہونے والا ٹارگٹڈ آپریشن کے ذریعے صرف اور صرف ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے ، ظلم اور ناانصافیاں حد سے گزر رہی ہیں ، صبر کا پیمانہ لبریز ہوہا چاہتا ہے اور یہی وقت سامنے آکر اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور سازشوں کا مقابلہ کرنے کا ہے ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر بھر پور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے ، عوام کو سازشوں سے آگاہ کرنے اور اپنے ساتھ ہونے والی ظلم و زیادتیوں اور ناانصافیوں پر احتجاج کیاجائے گا اور اپنی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد اور یقین کااظہار کیاجائے گا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی ، واسع جلیل ، عامر خان ، اسلم آفریدی ، خالد سلطان ، عادل خان اور اشفاق منگی بھی موجود تھے ۔ 

12/9/2016 1:41:35 AM