Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر کے کارکن افتخار عباس کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


 Posted on: 12/8/2013
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر کے کارکن افتخار عباس کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
ایم کیوایم کے معصوم کارکنان کو تسلسل کے ساتھ نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم اس کے باوجود سفاک قاتل قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے حیرت انگیز طور پر اوجھل ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
افتخار عباس کے بہیمانہ قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔8، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 133-Aکے کارکن افتخار عباس کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایم کیوایم کے معصوم کارکنان کو قتل و غارتگری ،چھاپے اور گرفتاریوں کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے ہرگز خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے لیکن اس کے باوجود ایم کیوایم کے معصوم کارکنان کو سفاک دہشت گردتسلسل کے ساتھ گولیوں کا نشانہ بنا کر بیدردی سے شہید کررہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے حیرت انگیز طور نہ صرف اوجھل ہیں بلکہ قانون کی گرفت سے بھی محفوظ ہیں۔رابطہ کمیٹی نے افتخار عباس شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور شہید کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا بھی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علیشاہ سے مطالبہ کیا کہ مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 133-Aکے کارکن افتخار عباس کے بہیمانہ قتل کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ 
دریں اثناء افتخار عباس شہید کو محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ امام بارگاہ خیرالعمل بلاک نمبر 20فیڈرل بی ایریا میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کیف الوریٰ ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی وسیم قریشی ، افتخار عالم، جمال احمداور حاجی انورسمیت ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، نارتھ کراچی سیکٹر کمیٹی کے اراکین ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں نے شرکت کی۔

12/7/2016 12:22:35 PM