Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالمالک کی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت سے فون پر گفتگوکی،ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کیلئے نیک جذبات کااظہار


 Posted on: 12/8/2013
بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالمالک کی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت سے فون پر گفتگوکی،ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کیلئے نیک جذبات کااظہار
ندیم نصرت نے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے وزیراعلیٰ عبدالمالک کو بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں نیشنل پارٹی کی کامیابی پرمبارکبادپیش کی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے قومی سیاست میں ایم کیوایم کے کردارکوسراہااور بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے حصہ لینے کوخوش آئندقراردیا
وزیراعلیٰ عبدالمالک اور ڈپٹی کنوینرندیم نصرت کا ایم کیوایم اورنیشنل پارٹی کے درمیان بہترتعلقات کے فروغ پر اتفاق 
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کوقائدتحریک الطاف حسین کی حالیہ شائع ہونے
والی کتاب ’’ فلسفہء محبت ‘‘ بھی پیش کی

لندن ۔۔۔8 دسمبر2013ء
بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالمالک نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت سے فون پر گفتگوکی اورایم کیوایم کے قائد جناب الطا ف حسین کیلئے نیک جذبات کااظہارکیا۔ندیم نصرت نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے وزیراعلیٰ عبدالمالک کو بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں ان کی جماعت نیشنل پارٹی کی کامیابی پرمبارکبادپیش کی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے قومی سیاست میں ایم کیوایم کے کردارکوسراہااور بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے حصہ لینے کوخوش آئندقراردیا۔وزیراعلیٰ عبدالمالک اور ڈپٹی کنوینرندیم نصرت نے ایم کیوایم اورنیشنل پارٹی کے درمیان بہترتعلقات کے فروغ پربھی اتفاق کیا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی بھی موجود تھے جنہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان کوجناب الطاف حسین کی حالیہ شائع ہونے والی کتاب ’’ فلسفہء محبت ‘‘ بھی پیش کی ۔ وزیراعلیٰ عبدالمالک نے جناب الطاف حسین کوانکی کتاب پر مبارکبادپیش کی اور اس کتاب کوفلسفیات کے شعبہ میں ایک اہم اضافہ قرار دیا۔

12/3/2016 1:47:41 PM