Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جیسے جیسے بلدیاتی انتخابات قریب آرہے ہیں، ایک بار پھر ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپیگنڈے اور الزامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ ترجمان


جیسے جیسے بلدیاتی انتخابات قریب آرہے ہیں، ایک بار پھر ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپیگنڈے اور الزامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ ترجمان
 Posted on: 12/7/2013
جیسے جیسے بلدیاتی انتخابات قریب آرہے ہیں، ایک بار پھر ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپیگنڈے اور الزامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ ترجمان 
بعض نیوز چینلز اور متعصب تجزیہ نگار ایم کیوایم کے رہنماؤں اور قیادت سمیت پوری ایم کیوایم کی کردار کشی کررہے ہیں۔ ترجمان
جو عناصر ایم کیوایم کو تباہ کرنے، اس میں گروپ بندی اور دراڑیں پڑنے کے ناپاک خواب دیکھ رہے ہیں ان کے ناپاک خواب پہلے بھی چکنا چور ہوئے اب بھی ناکام و نامراد ہونگے
کراچی ۔۔۔7 دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے بعض نیوز چینلز پر ایم کیوایم کی کردارکشی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جوں جوں بلدیاتی الیکشن نزدیک آرہے ہیں بعض نیوز چینلز کے متعصب اور نام نہاد تجزیہ نگاروں نے ایم کیوایم کے خلاف زہریلا پروپیگنڈ ہ شروع کردیا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ جب سے ایم کیوایم قائم ہوئی ہے ، ایم کیوایم دشمن متعصب قوتیں اسے ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ، اس مقصد کیلئے ایک طرف توایم کیوایم پر مظالم کے پہاڑ توڑے گئے اوردوسری جانب ایم کیوایم کاامیج خراب کرنے ، کارکنان وعوام کو ایم کیوایم سے متنفر کرنے اورعوام کوگمراہ کرنے کیلئے اس کے خلاف طرح طرح کے پروپیگنڈے کئے گئے۔ ایم کیوایم کوملک دشمن جماعت قراردینے کیلئے اس پر جناح پور جیسے گھناؤنے الزامات تک لگائے گئے اوران الزامات اورپروپیگنڈوں کاسلسلہ تاحال جاری ہے۔ گزشتہ انتخابات کے موقع پر بھی ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپیگنڈوں کاطوفان کھڑا کیا گیا تھا اور اب بھی جیسے جیسے بلدیاتی انتخابات قریب آرہے ہیں،ایک بار پھرایم کیوایم کے خلاف منفی پروپیگنڈے اورالزامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ بعض نیوزاینکر اور متعصب تجریہ کار اپنے مذموم اور متعصبانہ عزائم کے تحت ایم کیوایم کے خلاف جان بوجھ کرجھوٹے ،منفی اوربے بنیاد پروپیگنڈے کررہے ہیں اور لندن میں ہونے والی بعض تحقیقات کے حوالے سے ایم کیوایم کا میڈیا ٹرائل کررہے ہیں جوانتہائی قابل مذمت ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ ایم کیوایم ایک ذمہ دار سیاسی جماعت ہے جوآئین اورقانون کااحترام کرتی ہے اور ایک ذمہ دار سیاسی جماعت کی حیثیت سے وہ لندن میں پولیس کے ساتھ تحقیقات میں بھرپورتعاون کررہی ہے لیکن بعض نیوزچینلزاور متعصب تجزیہ نگاراس بنیادپر ایم کیوایم کے رہنماؤں اورقیادت سمیت پوری ایم کیوایم کی کردارکشی کررہے ہیں ۔ ترجمان نے کہاکہ ایم کیوایم آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کادل سے احترام کرتی ہے لیکن یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ میڈیامیں موجود بعض متعصب شخصیات نے ایم کیوایم کیلئے شروع سے ہی متعصبانہ اورتحقیرآمیزلب ولہجہ اختیارکیاہواہے،یہ عناصر دن رات ایم کیوایم کوتقسیم کرنے اور اس کی تباہی وبربادی کے خواب دیکھتے ہیں اوراپنے تبصروں اورتجزیوں میں باربارا س کااظہارکرتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ ایم کیوایم کوئی کاغذی اورڈرائنگ روم کی سیاست کرنے والی جماعت نہیں بلکہ وہ گلیوں میں جنم لینے والی ایک سچی عوامی تحریک ہے جس کی جدوجہد میں ہزاروں شہیدوں اور قائد تحریک الطاف حسین کے بھائی اوربھتیجے کامقدس لہوشامل ہے اورجس تحریک میں ہزاروں شہیدوں کالہوشامل ہواسے چندمتعصب لوگوں کی خواہشیں اورسازشیں ختم نہیں کرسکتیں۔ ترجمان نے کہاکہ ماضی میں بھی ایم کیوایم کے خلاف ریاستی مظالم ، سازشوں اورپروپیگنڈوں کے پہاڑ توڑے گئے لیکن ایم کیوایم کوختم نہیں کیاجاسکااوراب بھی جوعناصر ایم کیو ایم کوتباہ کرنے ، اس میں گروپ بندی اوردراڑیں پڑنے کے ناپاک خواب دیکھ رہے ہیں ان کے ناپاک خواب پہلے بھی چکنا چور ہوئے اور وہ آئندہ بھی اپنے منصوبوں میں ناکام ونامرادہوں گے اورمنہ کی کھائیں گے۔ 

12/8/2016 3:55:16 AM