Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک کی وحدت کو کسی اور سے نہیں بلکہ ملکی سالمیت کا راگ الاپنے والے نام نہاد سیاستدانوں اور سرمایہ داروں سے خطرہ ہے، انچارج کراچی مضافاتی کمیٹی فرخ اعظم


 Posted on: 12/7/2013
ملک کی وحدت کو کسی اور سے نہیں بلکہ ملکی سالمیت کا راگ الاپنے والے نام نہاد سیاستدانوں اور سرمایہ داروں سے خطرہ ہے، انچارج کراچی مضافاتی کمیٹی فرخ اعظم 
دہشت گردوں کی حامی جماعتوں اور رہنماؤں کا سیاسی، سماجی اور سوشل بائیکاٹ کیا جائے
نیو کراچی میں واقع خمیسو گوٹھ میں ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے تحت عوامی رابطہ مہم کے اجتماع کے شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔7، دسمبر2013ء 
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ملک کی سالمیت کولاحق خطرات سے عوام کو آگاہ کرنے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام بھر پورعوامی رابطہ مہم جاری ہے۔ ملک کی سالمیت اور بقاء کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کامختلف ہائے شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے نہ صرف خیر مقدم کیاجارہا ہے بلکہ اسے ملک میں قیام امن ، دہشت گردی کے خاتمے اور اس کے خلاف عوامی رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے بڑا اور عملی کام قرار دیا جارہا ہے۔ عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام کے گزشتہ روز نیو کراچی میں واقع خمیسو گوٹھ میں اجتماع منعقد ہوا جس میں نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم، جوائنٹ انچارج اسلم بلوچ اور اراکین بھی موجود تھے ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم نے کہا کہ ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اورملک کی وحدت کو کسی اور سے نہیں بلکہ ملکی سالمیت کا راگ الاپنے والے نام نہاد سیاستدانوں اور سرمایہ داروں سے خطرہ ہے جو اپنے جذبات اور مفادات کیلئے ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار بن چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ درون حملے میں غیر ملکیوں کی ہلاکت پر احتجاج اور امریکہ سے ڈالر وصول کرنے والی تحریک انصاف اورجماعت اسلامی کے ملک دشمن اور منافقانہ کردار کو دیکھ کر ملک بھر کے محب وطن عوام کی آنکھیں کھل گئیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے عوام جماعت اسلامی اور تحریک انصاف سے یہ سوال پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ وہ غیر ملکیوں کی ہلاکت پر ملک و قوم کا سکون کیوں برباد کررہی ہیں ؟اورپاکستان میں دہشت گردوں کی جانب سے بم دھماکوں میں شہید ہونے والے کیلئے تعزیت کے دو بول بولنے سے بھی کوئی راہِ فرار اختیار کررہی ہیں ؟ ۔فرخ اعظم نے اجتماع کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ ملک میں دہشت گردوں کی حامی جماعتوں اور رہنماؤں کا سیاسی ، سماجی اور سوشل بائیکاٹ کریں اور ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہوجائیں ۔


12/3/2016 8:02:06 PM