Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ضلع لاڑکانہ کی تحصیل باقدانی کے گوٹھ بڈھو واہن اور گوٹھ گجڑ تحصیل ڈوکوی کے معززین نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کردیا


 Posted on: 12/7/2013
ضلع لاڑکانہ کی تحصیل باقدانی کے گوٹھ بڈھو واہن اور گوٹھ گجڑ تحصیل ڈوکوی کے معززین نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کردیا
ایم کیوایم سوشل فورم کے تحت ضلع لاڑکانہ میں منعقد کئے گئے اجتماعات
لاڑکانہ ۔۔۔7، دسمبر2013ء
ضلع لاڑکانہ کی تحصیل باقدانی کے گوٹھ بڈھو واہن اور گوٹھ گجڑ تحصیل ڈوکوی کے معززین نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے 98فیصد غریب ومتوسط طبقے کے عوام کے حقوق کی عملی جدوجہد سے متاثر ہوکر اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کااعلان کیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز گوٹھ بڈھو واہن اور گوٹھ گجڑ تحصیل دوکوی میں ایم کیوایم سوشل فورم کے تحت منعقدہ علیحدہ علیحدہ اجتماعات میں کیاجن میں ایم کیوایم سوشل فورم کے رکن عبید اللہ بلیدی اور لاڑکانہ زون کے انچارج و اراکین نے بھی شرکت کی ۔ متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کرنے والوں میں گوٹھ بڈھواہن کے معززین رجب علی کھوسو ، خادم حسین پنہور ، الطاف حسین زہوانی، عبد الغفار کھوسو، عبد الرحیم گچل، حاجی دلدار منگنیجو، بشیر علی جونیجو جبکہ گوٹھ گجر کے معززین آزاہ علی جونیجو، ہادی بخش جونیجو، نور حسین شیخ اور اسد شیخ شامل ہیں۔ اجتماعات میں ایم کیوایم سوشل فورم کے رکن عبید اللہ بلیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کو اردو بولنے والوں کی جماعت قرار دینے والے دراصل ایم کیوایم کی پرواز کو روکنا چاہتے ہیں اور اس کے خلاف لسانیت پر مبنی سازشیں اور پروپیگنڈے کرکے ملک کی دیگر قومیتوں کو دور رکھنے کی ناکام کوششیں کرتے رہیں ہیں جن میں ہمیشہ انہیں ذلت کا ہی سامنا کرنا پڑا ہے ۔انہوں نے گوٹھ بڈھو واہن اور گوٹھ گجڑ تحصیل ڈوکوی کے معززین کی اپنے ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا زبردست خیر مقدم کیا اور انہیں مبارکباد دی ۔

12/8/2016 9:51:48 PM