Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے کارکن محمد اسلم کے قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے کارکن محمد اسلم کے قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 12/6/2013
ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے کارکن محمد اسلم کے قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
محمد اسلم کا قتل شہر کا امن خراب کرنے کی سازش کا حصہ ہے، رابطہ کمیٹی 
محمد اسلم شہید کے سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت، شہید کی مغفرت کیلئے دعا
محمد اسلم شہید اسماعیل گوٹھ قبرستان لانڈھی میں سپرد خاک، نمازجنازہ اور تدفین میں رابطہ کمیٹی، حق پرست نمائندوں اور ایم کیوایم کے ذمہ داران کی شرکت
کراچی: ۔۔۔6 ؍دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹریونٹ87کے کارکن محمداسلم کوموٹرسائیکل سوارمسلح دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور قتل کی واردات کوشہرکاامن خراب کرنے کی سازش کاتسلسل قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ تسلسل کے ساتھ ذمہ داران و کارکنان کے قتل کے واقعات شہر کا امن خراب کرنے کی سازش کا حصہ ہیں۔رابطہ کمیٹی نے محمداسلم شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے شہیدکی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کے صبروجمیل کیلئے دعاکی۔رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیویم لانڈھی سیکٹر کے کارکن محمداسلم سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان کے قتل کاسختی سے نوٹس لیاجائے اورقتل کی واردات میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔ دریں اثناء محمداسلم شہیدکوسینکڑوں سوگواران کے آہوں اورسسکیوں کے درمیان اسماعیل گوٹھ قبرستان لانڈھی میں سپردخاک کردیاگیاشہیدکی نمازجنازہ محمدمسجدلانڈھی ساڑھے 3میں ادا کی گئی ،نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفرازخان خٹک،حق پرست ارکان اسمبلی آصف حسنین،وقارشاہ،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان، لانڈھی سیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان،ہمدردوں اورشہیدکے عزیزواقارب نے شرکت کی اورشہیدکی مغفرت ان کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

12/9/2016 9:22:38 AM