Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
یہ کیسی آزادی ہے؟
Posted on: 8/15/2026
یہ کیسی آزادی ہے؟
#JusticeForAmirRazaAli
اگرکوئی ملک اپنےآپ کوآزاداورخودمختار کہتا ہولیکن اس ملک کے جغرافیہ میں رہنےوالےشہری غلام ہوں،خواہ وہ اکثریت میں ہوں یااقلیت میں ہوں، اس ملک میں غلامی کا ہونا آزادی کی نفی کہلاتا ہے۔ پاکستان 14اگست 1947ء کوقائم ہوا لیکن حقیقت یہ ہےکہ 14 اگست 1947ء کوگورے انگریزوں سے آزادی کے بعد پاکستان کے عوام کالے انگریزوں کے غلام بن گئے تو پاکستانیوں کوآزادی کہاں ملی؟ جس ملک میں انصاف کے ایوانوں پر خاموشی کا تالہ لگا ہو، وہاں عدالتیں تو موجودہوں لیکن وہ حق اورسچ کی بنیاد پر فیصلہ دینے سے قاصر ہوں، آپ اپنے اوپرہونے والی ناانصافیوں اورزیادتیوں کے خلاف عدالتوں سے رجوع کریں تو وہ آپ کوانصاف نہ دیں بلکہ آپ کی فریاد کو اٹھا کرباہرپھینک دیں، توآپ انصاف کے لئے کہاں جائیں؟ پھرایسی عدالتوں کی کیاضرورت باقی رہتی ہے؟ 1992ء میں MQM کے خلاف فوجی آپریشن شروع ہوا، ہم نے ریاستی مظالم اور مہاجروں کے ساتھ کی جانے والی انصافیوں اورحق تلفیوں کے خلاف 1994ء میں ممتازماہرقانون بیرسٹر ڈاکٹر فاروق حسن کےذریعے سپریم کورٹ میں ایک تفصیلی پٹیشن دائر کی، آج 34سال ہوگئے لیکن آج تک اس پٹیشن کی سماعت نہیں ہوئی۔ پی ٹی آئی کے سربراہ اورسابق وزیراعظم عمران خان صاحب اوران کے رہنماء تین سالوں سے جیلوں میں قید ہیں، ان کے پاس وکلاء کی پوری بارات ہے جنہوں نے ہائیکورٹ اورسپریم کورٹ کے دروازے کھٹکھٹائے کہ عمران خان کی بہنوں اور وکلاء کوان سے ملاقات کی اجازت دی جائے لیکن وہ آج تک انصاف حاصل کرنے سے قاصرہیں۔ جب انصاف کے ایوانوں میں قفل لگے ہوں، جہاں عدالتوں کے ججز بھی طاقتوروں کے ہاتھوں قید اور دباؤ میں ہوں، عوام کے سوچنے، بولنے اور ضمیر پر بھی پابندیاں ہوں، کیاایسے ملک کوآزاد اور خودمختار کہا جاسکتاہے؟ کیا آزاد وطن کی یہ علامات ہوتی ہیں؟ یہ کیسی آزاد ی ہے؟ آخرایسی صورت میں کس آزادی کاجشن منائیں؟ کہا جاتا ہے کہ14 اگست کوپاکستان آزاد ہوا،یہ کلینڈر میں موجود صرف ایک تاریخ ہے،اس کے بعد سب مٹاہواہے۔ جو حقیقی اورسچی آزادی ہوتی ہے اس میں عوام آزادہوتے ہیں، آزادی صرف کسی ملک یا جغرافیہ کی آزادی نہیں ہواکرتی بلکہ حقیقی آزادی وہ ہے جس میں ملک میں آئین اورقانون کی حکمرانی اور بالادستی ہو، جہاں عدلیہ اورتمام ادارے اپنے اپنے دائرے میں رہ کرآزادی کے ساتھ اپنا اپنا کام کریں، جہاں عدلیہ آزاد ہو اور وہ کسی بھی قسم کے خوف وخطر اور دباؤ کے بغیر آزادی کےساتھ فیصلے کرسکے، جہاں ملک کے تمام شہریوں کو مساوی حقوق میسرہوں، سب کوبرابر کا شہری سمجھاجاتا ہو۔ مگر پاکستان میں عدلیہ،طاقتوروں کے زیراثرہے، بدقسمتی سے پاکستان میں ہرقسم کی آزادی، تمام تر حقوق اور خوشیاں صرف دوفیصد حکمراں اشرافیہ کے ان گھرانوں کے لئے ہیں جونسل درنسل اقتدارکی مسندوں پر براجمان ہیں۔پاکستان کے نام پر آئی ایم ایف اورعالمی مالیاتی اداروں اورمختلف ممالک سےکھرب ہا کھرب ڈالر کی امداد، قرضے اورگرانٹ حاصل کی گئیں مگرملک میں کوئی ترقی اورخوشحالی نہیں آئی، ملک کے 98 فیصد غریب و متوسط طبقہ کے عوام آج بھی بنیادی سہولتوں اوراپنے حقوق سے محروم ہیں، کیاملک صرف اس دوفیصد حکمراں اشرافیہ کے لئے ہی قائم ہواہے؟ کیاایسی صورت میں غلامی کی زندگی گزارنے والے 98فیصد عوام کوجشن منانازیب دیتا ہے؟ کیا ملک میں رہ کرکوئی یہ بلاخوف وخطریہ کہہ سکتاہے کہ ملک میں ظلم وجبراورانصافیاں کی جارہی ہیں؟ جب ہمیں اپنے دکھ کااظہاراورظلم کوظلم کہنے کی بھی اجازت نہیں توپھر کس بات کی آزادی ہے؟ جوجشن منارہے ہیں وہ ان مظلوم ماؤں سے جاکرپوچھیں جن کے جگر کے ٹکڑے تشددکرکے ماورائے عدالت قتل کردیے گئے، جن کے بچے برسوں پہلے گھروں سے اٹھائے گئے، وہ حکمرانوں اور عدالتوں سے مایوس ہوکربرسوں سے اپنے بچوں کی واپسی کی راہ تک رہی ہیں، آخر وہ آج کس بات کاجشن منائیں؟ جن کے گھروں میں ماتم ہو، ان کے سامنے جشن منانا،ڈھول تاشے بجانا،کیا ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے متراف نہیں؟ کیاوہ اپنے بچوں کے قتل اورجبری گمشدگی کا جشن منائیں؟ الطاف حسین 34 برسوں سے جلاوطن ہے، آخرمیری آزادی کوکس نے چھیناہے؟2016ء میں کراچی میں میرے گھر نائن زیرو (494/8 عزیزآباد) کو سیل کیاگیا اورپھر بارود کے دھماکے کرکے اسے آگ لگادی گئی اورپھربلڈوز کردیاگیا،اس کے باوجود آج بھی اس تباہ حال گھر پر فوج بیٹھی ہے۔
میرے ہزاروں پیارے پیارے معصوم وبے گناہ ساتھی پولیس مقابلوں کے نام پر ماورائے عدالت قتل کردیے گئے، کیاان میں سے کسی ایک کی ماں، باپ، بھائی بہنوں، بیوی بچوں کو انصاف ملا؟ آج بھی میرے ساتھیوں کوگرفتار کرکے لاپتہ کیا جارہا ہے،نثارپنہور اوران کے بیٹے محسن پہنور گزشتہ دس ماہ سے لاپتہ ہیں، فیصل مجیب کئی ماہ سے لاپتہ ہیں، کراچی اورحیدرآباد کے کئی ساتھی لاپتہ ہیں، ان کی ماؤں، بہنوں،بزرگوں، بیوی بچوں پر کیاگزررہی ہے، ان کے گھروں میں رونا پیٹنا ہے، کیا وہ کوئی جشن مناسکتے ہیں؟ آپریشن کے دوران میرے بڑے بھائی ناصر حسین، بھتیجے عارف حسین کوگرفتار کرکے سفاکی سے قتل کردیا گیا، میرے بہنوئی اسلم ابراہانی کوگرفتارکرکے اڈیالہ جیل میں قید کرکے کئی ماہ تک تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ بھی شہید ہوگئے،میں اپنے بھائی،بھتیجے اوربہنوئی کے قتل کاحساب کس سے مانگوں؟ میں اپنے ہزاروں ساتھیوں کے ماورائے عدالت قتل کاحساب کہاں مانگوں؟ کراچی کے ہونہار نوجوان میررضاعلی کوانتہائی بیدردی اورسفاکی سے قتل کردیاگیا،اس کے قاتل نہیں پکڑے گئے، اس کے گھروالوں کو انصاف نہیں دیاگیا، وہ آج کس طرح جشن منائیں؟ آج کشمیرکا چپہ چپہ لہو لہوہے، کشمیرکا کونساعلاقہ ہے جہاں سے اپنے حقوق کے لئے آوازاٹھانے والےکشمیریوں کے جنازے نہ اٹھائے گئے ہوں، آج بھی وہاں کشمیریوں کے ساتھ زیادتیاں کی جارہی ہیں، یہ کیسی آزاد ی ہے؟ ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنایا، ہم نے 1991ء میں پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر تین روزہ قومی میلہ منعقد کیا اورایساتاریخی جشن چراغاں کیا تھا کہ شہرکا کوئی علاقہ ایسا نہ تھاجوروشن نہ ہو،جہاں چراغاں نہ ہو لیکن ہمیں اس کاانعام اس طرح دیا گیا کہ ایک سال کے بعد ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن شروع کردیا گیا اورہم پر ملک دشمنی کا بہتان لگایا گیا، ہمیں غدارقراردیا گیا۔ ہم غدار نہیں اس ظالمانہ نظام کے باغی ہیں، ہم اپنے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کررہے ہیں، ہم نہ بھی رہے تو ہماری نسلیں یہ جدوجہد جاری رکھیں گی جب تک وہ اپنے حقوق اورحقیقی آزادی حاصل نہیں کرلیتیں۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 448 ویں فکری نشست سے خطاب 14 اگست 2026ء (مکمل فکری نشست سنئیے
)
youtube.com
After gaining independence from the white angrez people of Pakistan...
پاکستان 14اگست 1947ء کوقائم ہوا لیکن حقیقت یہ ہےکہ 14 اگست 1947ء کو...
9/5/2026 11:57:04 AM
پیپلزپارٹی سندھ میں قتل و غارت گری کی کوشش کررہی ہے، مجھے ہرطرف آگ اور
...
03 Sep 2026
پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ پیپلزپارٹی ایک
...
01 Sep 2026
حقیقت کوتسلیم کرناحقیقت پسندی ہے اوراس حقیقت کوتسلیم کرنے کے بعداس کے
...
31 Aug 2026
زورزبردستی سے دی گئی دیت شرعاًناجائز اورحرام ہے تمام مفتیوں کوالطاف
...
31 Aug 2026
حکومت کا کرکٹ میچ کے دوران عمران خان کے بیٹوں کاانٹرویونشرہونے سے روک
...
30 Aug 2026
میررضا علی شہید کے قاتل پیپلزپارٹی کی صفوں میں ہیں۔الطا ف حسین
...
30 Aug 2026
مسائل پر آوازاٹھاتا تھا تواسٹیبلشمنٹ نے لاہورہائیکورٹ کے ذریعے ستمبر
...
29 Aug 2026
کراچی کی یہ صورتحال دیکھ کرمجھے بہت دکھ ہوتا ہے، شہریوں کواچھی طرح معل
...
29 Aug 2026
پمزاسپتال کے سانحے پر وزیراعظم سمیت محکمہ صحت کے تمام ذمہ داروں کو اس
...
29 Aug 2026
پمزاسپتال اسلام آباد میں معصوم ببچوں کے جل کرجاں بحق ہونے کاواقعہ بہت
...
28 Aug 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us