Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں انصاف، قانون کی حکمرانی نام کی کوئی چیزنہیں بلکہ ڈنڈے کاقانون چل رہاہے.الطاف حسین


 Posted on: 6/28/2026

پاکستان میں انصاف، قانون کی حکمرانی نام کی کوئی چیزنہیں بلکہ ڈنڈے کاقانون چل رہاہے، جوبھی ظلم اور ناانصافیوں کوچیلنج کرتاہے وہی سب سے بڑامجرم ہے۔ برسوں پہلے جب الطاف حسین نے عوام کویہ بتایاکہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ، فوج اوراس کی ایجنسیوں کے کرپٹ جرنیل ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ،وڈیرانہ نظام کوتحفظ فراہم کئے ہوئے ہیں توپنجاب، سندھ،پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت  بلتستان، ملک بھر کے عوام نے الطاف حسین کوگالیاں دیں، اسے ملک دشمن، دہشت گرداورنجانے کیاکیا کہا۔ 34سال پہلے جب 19جون 1992ء کو فوج نے ایم کیوایم اورمہاجروں کوختم کرنے کے لئے فوجی آپریشن شروع کیا، ہمارے بے گناہ کارکنوں کاماورائے عدالت قتل کیا، جبری گمشدگیاں کیں تو اس ظلم کے خلاف آوازاٹھانے کے بجائے ملک بھر کے عوام نے ایم کیوایم کودہشت گرد، بھتہ خوراوروہی الزامات لگائے جوفوج کی جانب سے لگائے جاتے رہے ہیں،وہ اینکرز بھی جوہمیشہ سے فوج کی خوشنودی  کے لئے کام کرتے آئے ہیں اورعمران خان کی حکومت کی خاتمے کے بعد بیرون ملک آگئے ہیں، جوعمران خان کے ہمدرد بنتے ہیں،وہ بلوچوں، پشتون تحفظ موومنٹ اورکشمیرمیں ہونے والے مظالم کاذکر توکرتے ہیں لیکن ایم کیوایم اورمہاجروں پر ہونے والے مظالم کاکبھی ذکرنہیں کرتے،اگرکرتے ہیں تو فوج کے گھسے پٹے الزامات کوہی دہراتے ہیں۔ یہ لوگ جس طرح آج بھی ایم کیوایم کومطعون کرتے ہیں،اس طرح وہ کبھی پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی کو مطعون نہیں کرتے۔ کیاان جماعتوں کی سیاست بالکل بے داغ ہے؟ یہ آج بھی الطا ف حسین کے خلاف وہی گھساپٹا ریکارڈبجاتے ہوئے کہتے ہیں کہ الطاف حسین نے کہا،”ٹی وی،فرج بیچو،اسلحہ خریدو“۔ الطاف حسین نے کبھی اس سے انکارنہیں کیا، لیکن یہ الطاف حسین کی اس بات کوناجائزکہتے ہیں لیکن عمران خان نے حقوق چھیننے کی بات کی، فوج کے جرنیلوں کے خلاف جوکچھ کہااس کو جائز قرار دیتے ہیں۔ میاں نوازشریف ا ورآصف زرداری نے فوج کے جرنیلوں کے نام لے لیکر ان کے خلاف جوکہااس کاذکرنہیں کرتے۔پی ٹی آئی ہو یامسلم لیگ ن، انہوں نے فوج کے خلاف دھرنے دیے، احتجاجی مظاہرے کئے، فوج کے خلاف نعرے لگائے،وہ جائز ہے لیکن ایم کیوایم احتجاجی مظاہرے کرے تو اسے دہشت گردی قراردیتے ہیں۔ یہ مہاجروں کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کاکبھی ذکرنہیں کرتے جن کی وجہ سے ایم کیوایم نے جنم لیا۔
ہماری فوج سے کوئی لڑائی نہیں لیکن فوج کی جانب سے آپریشن کے نام پر ظلم کیاجائے گاتواس پر احتجاج کرناہماراحق ہے۔ فوج برسوں سے بلوچوں پر ظلم کررہی ہے، پشتونوں پر ظلم کررہی ہے، کشمیریوں نے اپناحق مانگا تواب ان پر بھی گولیاں چلائی جارہی ہیں۔ اب کشمیرعوامی ایکشن کمیٹی کوبھی ملک دشمن، غداراورانڈین ایجنٹ قراردیاجارہاہے۔ 
مہاجروں نے اپناحق مانگا، ایم کیوایم بنائی تواس پر ظلم کیاجارہاہے، بلوچوں نے بلوچ یکجہتی کمیٹی بنائی تواس کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ اوربزرگ صبغت اللہ بلوچ کوعمرقید کی سزا دیدی گئی، پشتونوں نے پشتون تحفظ موومنٹ بنائی تواس پرپابندی لگادی گئی، کشمیریوں نے عوامی ایکشن کمیٹی بنائی تواس کوکالعدم قراردیدیاگیا، یہ پاکستان ہے یاظلمستان ہے؟ اس ظلم کوظلم کہوتو ہمیں ملک دشمن قراردیدیاجاتاہے۔ وہ کشمیری عوام جوکل تک ”کشمیربنے گا پاکستان“ کے نعرے لگاتے تھے آج ان پر فوج کی جانب سے ظلم کیاجارہاہے،انہوں نے کشمیریوں کوبھی دیوار سے لگادیاہے۔ اپنے حقوق کے لئے کشمیریوں نے جوجدوجہد شروع کی ہے اسے دبانے اور ناکام بنانے کے لئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں کوبھی فوج اورحکومت کی جانب سے دباؤ ڈال کران سے لاتعلقی کے جبری بیانات جاری کروائے جارہے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران اس کے رہنماؤں اورکارکنوں کوسرکاری حراست میں تشدد کے بعد جبری بیانات لیکر پی ٹی وی پر نشر کئے جاتے تھے، انکی پریس کانفرنسیں کروائی جاتی تھیں۔ اس ظلم وستم کے نتیجے میں آج کشمیریوں کے بھی وہی جذبات ہیں جو بلوچوں، پختونوں، مہاجروں کے ہیں۔ آج کشمیری عوام اپنے احتجاجی مظاہروں، تقریروں، اپنے وڈیولاگزاورسوشل میڈیاپوسٹس میں جن جذبات کااظہارکررہے ہیں وہ ان کافطری ردعمل ہے۔
 میں کشمیری عوام کے جذبات اوراحساسات کی قدر کرتاہوں، میں کشمیری عوام پرہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتاہوں، میں کل بھی کشمیری عوام کے ساتھ تھا اورآج بھی ساتھ ہوں۔الطاف حسین کی آواز ہمیشہ کشمیری عوام کے لئے بلند ہوتی رہی ہے اورآج بھی ان کے شانہ بشانہ رہے گی۔مظلوم کشمیریوں کے لئے الطاف حسین کادر کل بھی کھلاتھااورآج بھی کھلاہواہے۔ 
میں پاکستان کے تمام مظلوم عوام سے کہتاہوں کہ پاکستان کی تمام مظلوم قومیں ایک ہی مخصوص قبیلے کے ظلم کاشکار ہیں، سب کادشمن ایک ہی ہے،لہٰذا وقت کاتقاضہ ہے کہ تمام مظلوم قومیں اس ظالم قبیلے کے ظلم وجبر سے نجات حاصل کرنے کیلئے متحد ہوجائیں، انشاء اللہ ایک دن تمام مظلوم عوا م کی جدوجہد کامیاب ہوگی اورمظلوموں کاانقلاب برپاہوگا۔ 

الطاف حسین 
ٹک ٹاک پر 423  ویں فکری نشست سے خطاب 
27  جون  2026ء 



6/28/2026 8:44:09 AM