Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خصوصی عدالت کے حکم پر ادریس علوی ایڈوکیٹ اورمحمدسلیمان ایڈوکیٹ کو جیل منتقل کردیاگیا


خصوصی عدالت کے حکم پر ادریس علوی ایڈوکیٹ اورمحمدسلیمان ایڈوکیٹ کو جیل منتقل کردیاگیا
 Posted on: 6/27/2026

خصوصی عدالت کے حکم پر ادریس علوی ایڈوکیٹ اورمحمدسلیمان ایڈوکیٹ کو جیل منتقل کردیاگیا 
 مجھ پر مقدمات جھوٹے ہیں، قتل کامقدمہ پی ایس پی اورٹی ایل پی کے درمیان جھگڑے کاہے، کورنگی ریلی کی جس ایف آئی آر میں مجھے ملوث کیاگیامیں اس میں خود وکیل ہوں۔ ادریس علوی ایڈوکیٹ کا مؤقف 
 ادریس علوی ایڈوکیٹ اورسلمان ایڈوکیٹ کا کوئی تعلق نہیں ہے اور اسے فوری طور پر ڈسچارج کیا جائے،
عدالت میں پیشی کے موقع پر وکلاکی بڑی تعداد موجود تھی۔
لندن……27جون 2026ء
ایم کیوایم کی لیگل ایڈکمیٹی کے سینئرارکان ادریس علوی ایڈوکیٹ اورمحمدسلیمان ایڈوکیٹ کوپولیس کی جانب سے ریمانڈکے لئے انسداد دہشت گردی کی کورٹ نمبر پانچ کی جج سارہ جونیجو کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔  ادریس علوی ایڈوکیٹ اورسلمان ایڈوکیٹ کی جانب سے سندھ بار کے سابق صدرعامر نواز وڑائچ ایڈوکیٹ، حسیب پنہورایڈوکیٹ، رحمان کورائی ایڈوکیٹ، اکرم قریشی ایڈوکیٹ، سیدرحمت رحمانی ایڈوکیٹ، فرح ایڈوکیٹ، فہد ایڈوکیٹ اورشاہ زیب ایڈوکیٹ بھی پیش ہوئے۔ وکلا نے اپنے دلائل پیش کیے اور 63کی درخواست بھی جمع کروائی کہ ایف آئی آر نمبر 396/2022 سے ادریس علوی ایڈوکیٹ اورسلمان ایڈوکیٹ کا کوئی تعلق نہیں ہے اور اسے فوری طور پر ڈسچارج کیا جائے۔ایم کیوایم کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ جھوٹا کیس ہے۔اس واقعہ کے بارے میں ہے اس میں دو الگ جماعتوں ٹی ایل پی اور پی ایس پی کا جھگڑا ہے اوراس میں ان کے سربراہان نامزد ہیں جبکہ دوسری طرف ادریس علوی ایڈوکیٹ اور سلیمان ایڈوکیٹ کاتعلق جناب الطاف حسین کی زیرقیادت ایم کیو ایم سے ہے لہٰذا ان کا اس کیس  سے کسی قسم کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔ اس ایف ائی ار میں نامزد ملزم مصطفی کمال جو کہ میڈیا پہ اور ہر جگہ موجود ہے مگر اسے گرفتار نہیں کیا گیا جبکہ ایک بے گناہ سینئر اور بیمار وکیل کو اس جھوٹی ایف آئی آر میں بند کیا گیاہے لہٰذا  ادریس علوی ایڈوکیٹ اور سلیمان ایڈوکیٹ یہ مقدمہ خارج کیا جائے اور انہیں باعزت بری کیا جائے۔
اس موقع پر ادریس علوی ایڈوکیٹ نے اپنے خلاف قائم مقدمات کے بارے میں اپنامؤقف پیش کرتے ہوئے جج سے کہاکہ مجھ پر یہ مقدمات سراسرجھوٹے ہیں، قتل کامقدمہ پی ایس پی اورٹی ایل پی کے درمیان جھگڑے کاہے، کورنگی ریلی کی جس ایف آئی آر 795/2023 میں مجھے ملوث کیاگیا اس میں تومیں خود وکیل ہوں، مجھ پر یہ مقدمہ سراسر غلط ہے۔ 
 پروسیکیوشن کی جانب سے آئی او کے ساتھ سرکاری وکیل ایڈوکیٹ کامران پیش ہوئے اور انہوں نے اپنے دلائل پیش کیے۔ پروسیکیوشن کے وکیل اور تفتیشی افسر نے اپنے دلائل پیش کیے اور مزید ریمانڈ کی درخواست کی۔ جج سارہ جونیجو نے دونوں پارٹیوں کے دلائل سننے اور مکمل فائل کا مطالعہ کرنے کے بعد  سینئر ایڈوکیٹ محمد ادریس علوی اور محمد سلیمان ایڈوکیٹ کو جیل منتقل کرنے کاحکم دیا۔ زمان ٹان اور عوامی کالونی کی پولیس دیگرمقدمات میں ریمانڈ کے لئے سٹی کورٹ پہنچے کیونکہ وقت زیادہ ہو گیا تھا اور تمام کورٹس بند ہو چکی تھیں لہٰذا ریمانڈ پیش نہیں کرایا جا سکا اورجج کے آرڈر کے مطابق دونوں سینئر وکلا کو جیل کسٹڈی کر دیاگیا۔
عدالت میں سماعت کے موقع پر عامر نواز وڑائچ ایڈوکیٹ، حسیب پنہورایڈوکیٹ، رحمان کورائی ایڈوکیٹ، اکرم قریشی ایڈوکیٹ، سیدرحمت رحمانی ایڈوکیٹ، فرح ایڈوکیٹ، فہد ایڈوکیٹ اورشاہ زیب ایڈوکیٹ،کراچی بار کے سابقہ صدر نعیم قریشی اور سینیئر ایڈوکیٹ اصغر علی پٹھان، شکیل احمد اور دیگر وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ 


6/27/2026 10:26:09 AM