Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سابق رکن سندھ اسمبلی اور لیاقت آباد ٹاؤن کے سابق ناظم اسامہ قادری کو نامعلوم افراد نے کلفٹن سے اغواء کرلیا


سابق رکن سندھ اسمبلی اور لیاقت آباد ٹاؤن کے سابق ناظم اسامہ قادری کو نامعلوم افراد نے کلفٹن سے اغواء کرلیا
 Posted on: 12/5/2013

MQM former MPA and Town Nazim Hafiz Osama Qadri... by MQMOfficial

سابق رکن سندھ اسمبلی اور لیاقت آباد ٹاؤن کے سابق ناظم اسامہ قادری کو نامعلوم افراد نے کلفٹن سے اغواء کرلیا
حافظ اسامہ قادری کو اغواء کرنے کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے متعدد ذمہ داران و کارکنان کو لاپتہ کیا جاچکا ہے جن کا تاحال کچھ علم نہیں ہے
خدشہ ہے کہ اغواء کاروں کی جانب سے خدانخواستہ اسامہ قادری کو کوئی جانی نقصان نہ پہنچادیا جائے
اسامہ قادری کے اغواء کے واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور انہیں جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔ رابطہ کمیٹی کا حکومت سے مطالبہ
کراچی :۔۔۔۔5دسمبر 2013ء
سابق رکن سندھ اسمبلی اور لیاقت آباد ٹاون کے سابق ناظم حافظ اسامہ قادری کوڈالمین مال کلفٹن سے نامعلوم افراد نے ان کو ڈبل کیبن ویگو GS-6707 میں اغواء کرکے نامعلوم مقام پرلے گئے ۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نامعلوم افراد کی جانب سے سابق رکن سندھ اسمبلی اور لیاقت آباد ٹاؤن کے سابق ناظم حافظ اسامہ قادری کے اغواء کرنے کے واقعہ پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ کو بزدالانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے متعدد ذمہ داران و کارکنان کو سرکاری ادار وں کے اہلکاروں کی جانب سے گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کیاجاچکا ہے جن کا تاحال کچھ علم نہیں ہے ۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اغواء کاروں کی جانب سے خدانخواستہ اسامہ قادری کو کوئی جانی نقصان نہ پہنچادیا جائے ۔ انہوں نے صدر پاکستان ممنون حسین ،وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد خان ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے پر زورمطالبہ کیا ہے اسامہ قادری کے اغواء کے واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور انہیں جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔

12/2/2016 1:49:07 PM