Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
لبنان پر اسرائیلی حملے قابل مذمت ہیں ۔ عالمی برادری لبنان میں اسرائیلی حملے روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے ۔ الطاف حسین کا مذمتی بیان
Posted on: 4/11/2026
لبنان پر اسرائیلی حملے قابل مذمت ہیں ۔ عالمی برادری لبنان میں اسرائیلی حملے روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے ۔ الطاف حسین کا مذمتی بیان
#CeasefireTooWeak
#islamabadpeacetalks
لندن – 11 اپریل 2026: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے لبنان پر حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں، بالخصوص آج 11 اپریل 2026 کو لبنانی قصبے میفدون میں ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری کردہ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے جنوبی لبنان میں اطلاعات کے مطابق 10 افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نےفوجی جارحیت میں اضافے کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور علاقائی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔ جناب الطاف حسین نے کہ لبنان میں رہائشی علاقوں اور سویلین انفراسٹرکچر کو مسلسل نشانہ بنانا انسانی حقوق کی کھلی تذلیل ہے۔ عالمی برادری کو خاموش تماشائی بنے رہنے کے بجائے اس خونریزی کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔ جناب الطاف حسین نے اسلام آباد میں جاری مذاکرات کی اہمیت کے پیش نظر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خاص طور پر مخاطب کرتے ہوئے پاکستانی قیادت پر زور دیا کہ وہ موجودہ پلیٹ فارم کو مؤثر طریقے سے استعمال کریں۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ پاکستان اس وقت امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی میزبانی کر رہا ہے، اس لیے وہ ان مذاکرات کے دوران لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کا معاملہ باضابطہ طور پر اٹھائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں امن الگ تھلگ رہ کر حاصل نہیں کیا جا سکتا۔اسلام آباد ایک تاریخی امن عمل کامرکز بن گیا ہے، اسلئے جنگ بندی کے مذاکرات کا دائرہ کار لبنانی خود مختاری کے تحفظ تک وسیع ہونا چاہیے۔ انہوں نے پاکستانی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ معزز مہمانوں کو یاد دلائیں کہ لبنان پر حملے ان سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرسکتے ہیں جو اس وقت پاکستانی سرزمین پر کی جا رہی ہیں۔ آخر میں جناب الطاف حسین نے لبنان میں بمباری میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایم کیو ایم پوری دنیا میں انصاف، امن اور انسانی زندگی کے تقدس کے اصولوں پر قائم ہے۔
9/21/2026 10:14:22 AM
ایم کیو ایم ساوتھ افریقہ جہانسںبرگ یونٹ کے زیر اہتمام شاندار پروقار تق
...
20 Sep 2026
چالیس برس بعد، ایک آواز سے دوبارہ ملاقات! الطاف حسین کی 73ویں سالگرہ،
...
20 Sep 2026
میں فوج کے خلاف نہیں، غیرمنصفانہ اورظالمانہ سسٹم کے خلاف ہوں۔ الطاف حس
...
20 Sep 2026
میں نہ کل گھبرایا تھا اورنہ گزشتہ روز کے حملے سے گھبرایا ہوں۔ الطاف ح
...
19 Sep 2026
لانگ مارچ ایک سیاسی عمل ہے، لیکن کیا اب کورٹ فیصلہ کرے گی کہ کوئی سیاس
...
18 Sep 2026
محبان پاکستان اوورسیز سعودی عرب (ریاض ) کی جانب سے قائدِ تحریک محترم
...
17 Sep 2026
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ جمعرات کی شب لن
...
17 Sep 2026
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی 73 ویں سالگرہ کے سلسلے کا
...
17 Sep 2026
ایم کیوایم کے زیراہتمام شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی 16 ویں برسی م
...
16 Sep 2026
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی 73 ویں سالگرہ کے سلسلے ک
...
15 Sep 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us