Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیر اہتما م قائد تحریک الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم مرحومہ کی 28ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی


ایم کیوایم کے زیر اہتما م قائد تحریک الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم مرحومہ کی 28ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی
 Posted on: 12/5/2013
ایم کیوایم کے زیر اہتما م قائد تحریک الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم مرحومہ کی 28ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی 
ملک بھرمیں ایم کیوایم صوبائی،ضلعی ،ڈسٹرکٹ اورزونل دفاترمیں ایم کیوایم کی جانب سے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات
قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوا 
مرکزی اجتماع میں قائد تحریک کی ہمشیرہ محترمہ سائر ہ خاتون ودیگر اہلخانہ کے علاوہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز ، اراکین رابطہ کمیٹی،حق پرست پارلیمنٹرین اورذمہ داران و کارکنان نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے پاپوش نگر قبر ستان جاکر قائد تحریک کی والدہ محترمہ خورشید بیگم مرحومہ کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی 
کراچی :۔۔۔۔5دسمبر 2013ء 
متحد ہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام قائدتحریک جنا ب الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم مرحومہ کی 28ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی اس سلسلے میں ملک بھرمیں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکیے گئے اور مرحومہ کو خراج عقیدت پیش کیاگیا ۔قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا مرکزی اجتماع ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوا جس میں قائدتحریک الطاف حسین کی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون ودیگراہل خانہ، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹرخالدمقبول صدیقی، انجینئرناصرجمال، اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹرمحمدفاروق ستار،سینیٹرنسرین جلیل،عامرخان، محمد واسع جلیل،قاسم علی رضا،خالدسلطان،عادل خان،کیف الوریٰ ،رشیدگوڈئل،سیدشاکرعلی ، آنسہ ممتازانوار،حق پرست اراکین سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان ، مختلف علاقائی سیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ دارا ن و کارکنان اور ہمدردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر معروف عالم دین مولاناتنویرالحق تھانوی نے محترمہ خورشید بیگم مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے خوش الحانی سے فاتحہ کی اور خشو غ و خضوع کے ساتھ اجتماعی دعائیں کرائیں جس میں مرحومہ سمیت ایم کیوایم کے تمام شہیدکارکنان کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی،ملک وقوم کی سلامتی،دہشت گردی کے خاتمے ،قیام امن،اسیرکارکنان کی رہائی،لاپتہ کارکنان کی بحفاظت بازیابی اورایم کیوایم کی کامیابی سمیت قائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمرصحت و تندرستی کیلئے دعائیں کی گئیں۔کراچی کی طرح اندرونِ سندھ ،حیدر آباد ، میر پورخاص، سکھر ، نواب شاہ ، سانگھڑ،ٹنڈو الہ یار ، لاڑکانہ ، دادو ، بدین ، ٹھٹھہ، گھوٹکی ، خیر پور، نو شہرو فیروز ، قمبر شہداد کوٹ ، شکار پور ، کشمور، جیکب آباد ، پنجاب میں لاہور ،راولپنڈی، ملتان ، گجرانولہ ، فیصل آباداسی طرح صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ ، نصیرآباد جبکہ خیبر پختونخوا میں گلگت و بلتستان ، دیامیر اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے صوبائی، ضلعی ، ڈسٹرکٹ ، زونل دفاتر میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں تمام زونوں کے انچارجز و اراکین کمیٹی ، ذمہ داران و کارکنان اور ہمدردعوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور خورشیدبیگم مرحومہ کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا ۔علاوہ ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر زو اراکین رابطہ کمیٹی ،ارکان اسمبلی ،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان نے کراچی ناظم آباد میں واقع پاپوشنگر قبرستان جاکرقائد تحریک الطا ف حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم مرحومہ اوروالدنذیرحسین کی قبر وں پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر علاقائی سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔

Altaf hussain Khursheed Begum
Altaf hussain Khursheed Begum
Altaf hussain Khursheed Begum
Altaf hussain Khursheed Begum
Altaf hussain Khursheed Begum
Altaf hussain Khursheed Begum
Altaf hussain Khursheed Begum
Altaf hussain Khursheed Begum
Altaf hussain Khursheed Begum
Altaf hussain Khursheed Begum
Altaf hussain Khursheed Begum
Altaf hussain Khursheed Begum
Altaf hussain Khursheed Begum
Altaf hussain Khursheed Begum
Altaf hussain Khursheed Begum
Altaf hussain Khursheed Begum

12/8/2016 3:52:38 AM