Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

زندگی کے ہر شعبہ میں خصوصی افراد کو نمائندگی دینی چاہیے تاکہ وہ بھی ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکے، الطاف حسین


 Posted on: 12/4/2013
زندگی کے ہر شعبہ میں خصوصی افراد کو نمائندگی دینی چاہیے تاکہ وہ بھی ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکے، الطاف حسین
خصوصی افراد میں سے کسی ایک کو ایم کیوایم کے پینل سے اسمبلی کا رکن بنانے کا اعلان کریں، بینائی سے محروم شخص ڈاکٹر مائیکل
بلدیاتی انتخابات سمیت قومی و صوبائی اسمبلی نشستوں اور سینیٹ کے لئے خصوصی افراد کو میرٹ کی بنیاد پر ترجیج دے، الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی کو ہدایت
کراچی۔۔۔4دسمبر2013ء
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ زندگی کے ہر شعبہ میں خصوصی افراد کو نمائندگی دینی چاہیے تاکہ وہ بھی ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکے ۔ یہ بات انہوں نے معذوروں کے عالمی دن کے مو قع پر لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہ پروگرام کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اس مو قع پر تقریب میں موجود بینائی سے محروم شخص ڈاکٹر صابر مائیکل نے کہا کہ یہ آپ کا ہی خاصہ ہے کہ آپ جو کام کر تے ہیں وہ منفرد کرتے ہیں آج آپ نے جو بات چھیڑدی ہے اس کی گونج دور تلک جائے گی کیونکہ یہ کوئی عام شخص نہیں بلکہ ملک بھر کے مظلوموں کے قائد جناب الطاف حسین نے کہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسے پہلے حکومت وقت ضائع کردے آپ پہل کر تے ہوئے خصوصی افراد میں سے کسی ایک کو ایم کیوایم کے پینل سے اسمبلی میں نمائندگی دلانے کا اعلان کریں ۔ اس پر جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات سمیت قومی و صو بائی اسمبلی کے نشستوں اور سینیٹ کے لئے خصوصی افراد کو میرٹ کی بنیاد پر ترجیح دے۔

12/4/2016 6:19:48 AM