Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
لوگوں کوشہیدوں کےلئے فاتحہ خوانی سے روکنااورقبرستان پر تالے ڈال دینا اسلام اور جمہوریت کے کس اصول وضابطے کے مطابق جائز ہے؟
Posted on: 12/10/2025
لوگوں کوشہیدوں کےلئے فاتحہ خوانی سے روکنااورقبرستان پر تالے ڈال دینا اسلام اور جمہوریت کے کس اصول وضابطے کے مطابق جائز ہے؟
#MQMMartyrsOurHero
پاکستان کانام ” اسلامی جمہوریہ پاکستان“ ہے لیکن حالات یہ ہیں کہ ہم ریاستی آپریشن کے دوران شہید کئے جانے والے اپنے شہیدوں کی یاد میں ہرسال 9 دسمبر کویوم شہدامناتے تھے، اس دن شہیدوں کے گھروالے اورہمارے ساتھی یادگارشہدا پر جاکران کی قربانیوں پرانہیں سیلوٹ پیش کیاکرتے تھے، فاتحہ پڑھتے تھے، شہدا قبرستان جاکرشہیدوں کی قبروں پر پھول چڑھاتے اورفاتحہ خوانی کرتے تھے لیکن 22 اگست 2016ء سے ہمیں اس کی بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے، آج 9 دسمبر کے روز بھی پولیس اوررینجرز نے عزیزآباد میں یادگارشہدا اوریاسین آباد میں شہدا قبرستان کامحاصرہ کیا اور لوگوں کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ہمارا سوال ہے کہ یہ کیسا اسلامی ملک ہے کہ جہاں لوگوں کواپنے شہیدوں کی قبروں پرپھول چڑھانے اور فاتحہ خوانی تک کرنے کی اجازت نہ دی جائے؟ انہیں گرفتارکرکے غائب کردیاجائے اور ان پر تشدد کیاجائے؟ لوگوں کوفاتحہ پڑھنے سے روکنے کیلئے قبرستان پر تالے ڈال دیئے جائیں، اس پر پہرے بٹھادیئے جائیں؟ یہ عمل اسلام کےکس اصول وضوابط کے مطابق ہے؟ پاکستان کوجمہوریہ کہاجاتا ہے، جمہور کا مطلب عوام ہےلیکن یہ کونساجمہوری اصول ہےکہ کروڑوں مہاجروں اورمظلوم قوموں کی نمائندہ جماعت کے دفاتر پرقبضے کرلئے جائیں؟ اس کے مرکز کوسیل کردیاجائے؟ میرے گھرنائن زیروکوکس اسلامی اصول، قاعدے اورجمہوری ضابطے اورقانون کے تحت سیل کیا گیا؟ اسے بم سے اڑا کربلڈوز کیا گیا؟ کونسا اسلامی ضابطہ اورجمہوری قاعدہ اس بات کی اجازت دیتاہے کہ آبادیوں کامحاصرہ کیاجائے، مردوں کوحراست میں لیکرجنگی قیدیوں کی طرح ان کی قمیضیں اتار کر اوران کی آنکھوں پر باندھ کرمیدان میں بھیڑبکریوں کی طرح جمع کیاجائے اوران کی غیرموجود گی میں ان کے گھروں میں گھس کر تلاشی کے نام پرسامان کی لوٹ مار کی جائے اوربہنوں بیٹیوں کی بے حرمتی کی جائے؟ نوجوانوں کو گھروں سے گرفتار کرکے انہیں پولیس مقابلوں کے نام پر تشدد کرکے ماورائے عدالت قتل کردیا جائے اوراسے پولیس مقابلے کانام دے دیا جائے، یہ عمل کونسے اسلامی ضابطے یاقانون کے تحت جائز ہے؟ گزشتہ 10برسوں سے الطاف حسین کی تحریر، تقریرکی نشراشاعت اورنام تک لینے اور اس کی جماعت کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کس اسلامی شرع یا کس آئین وقانون کے تحت لگائی گئی ہے؟ جہاں اس طرح کاظلم وجبر اورپابندیاں ہوں اس ملک کواسلامی اورجمہوریہ کہنا درست ہے؟ یہ نہ اسلامی ہے اورنہ ہی جمہوری ہے بلکہ دونوں لفظوں کی توہین ہےلہٰذا پاکستان کے نام سے اسلامی اور جمہوریہ کے الفاظ کوحذف کردینا چاہیے۔ میں اسٹیبلشمنٹ سے کہنا چاہتا ہوں کہ 1992ء سے ہمارے خلاف آپریشن جاری ہے، ہمارے ہزاروں نوجوانوں کوبیدردی سے شہید کردیا گیا لیکن اس کے باوجود ہم نے جواب میں ایک کنکرتک نہیں مارا، ہم پرامن جدوجہد کررہے، ہم پرآج بھی ظلم کیا جارہا ہے، خدارایہ ظلم بند کیا جائے اوراس بات کو سمجھا جائے کہ کسی مظلوم قوم پر مسلسل ظلم وستم روارکھا جاتا رہے تواس مظلوم قوم کی نوجوان نسل ظلم سے نجات اوراپنے حقوق کے لئے بالآخراپنے راستے خود اختیار کرلیتی ہے اور قدرت ان کے لئے راستے بناتی ہے اوریہی قانون قدرت ہے۔ ہمیں یوم شہداپر اس بات کاعہدکرنا چاہیے کہ ہم اپنے شہیدوں کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیں گے اور جس مقصد کے لئے انہوں نے جانیں دی ہیں اس کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہم یوم شہدا پر دعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے شہیدوں کے درجات بلند فرمائے، ان کے لواحقین کی مشکلات اور پریشانیوں کودورفرمائے،جولاپتہ ہیں ان کی بازیابی اورجیلوں میں قیدوبند کی اذیتیں جھیلنے والے اسیروں کی رہائی کے اسباب پیدا فرمائے۔ میں یہ بھی دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ میرے وفادار ساتھیوں کوزندگی کی آخری سانس تک وفاداررکھے۔ الطاف حسین یوم شہداء پر 361 ویں فکری نشست سے خطاب 9 دسمبر 2025ء
9/7/2026 1:06:43 PM
The Greater Punjab Conspiracy
...
06 Sep 2026
عوامی مینڈیٹ رکھنے والی جماعتوں اوران کے لیڈروں کے کردار کوتسلیم کیا ج
...
06 Sep 2026
ایم کیو ایم پر تمام پابندیاں ختم، کارکنان اور عمران خان کو رہا کیا جائ
...
05 Sep 2026
پیپلزپارٹی سندھ میں قتل و غارت گری کی کوشش کررہی ہے، مجھے ہرطرف آگ اور
...
03 Sep 2026
پیپلزپارٹی کی متعصب حکومت نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ پیپلزپارٹی ایک
...
01 Sep 2026
حقیقت کوتسلیم کرناحقیقت پسندی ہے اوراس حقیقت کوتسلیم کرنے کے بعداس کے
...
31 Aug 2026
زورزبردستی سے دی گئی دیت شرعاًناجائز اورحرام ہے تمام مفتیوں کوالطاف
...
31 Aug 2026
حکومت کا کرکٹ میچ کے دوران عمران خان کے بیٹوں کاانٹرویونشرہونے سے روک
...
30 Aug 2026
میررضا علی شہید کے قاتل پیپلزپارٹی کی صفوں میں ہیں۔الطا ف حسین
...
30 Aug 2026
مسائل پر آوازاٹھاتا تھا تواسٹیبلشمنٹ نے لاہورہائیکورٹ کے ذریعے ستمبر
...
29 Aug 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us