Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوامی آگاہی فراہم کرنے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے تحت عوامی رابطہ مہم کاسلسلہ جاری


عوامی آگاہی فراہم کرنے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے تحت عوامی رابطہ مہم کاسلسلہ جاری
 Posted on: 12/4/2013
عوامی آگاہی فراہم کرنے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے تحت عوامی رابطہ مہم کاسلسلہ جاری
الطاف حسین نے ڈرون حملے رکوانے کیلئے ٹھوس موقف اختیارکرنے کاعندیہ دیکرنام نہادسیاسی ومذہبی جماعتوں کے چہرے بے نقاب کردیئے،نثاراحمدپنہور
متحدہ قومی موومنٹ محب وطن جماعت ہے جس نے عوام کوآنیوالے حالات سے آگاہی فراہم کی،فرخ اعظم،اسلم بلوچ اوردیگرکاکراچی مضافاتی کمیٹی کے تحت بابابھٹ آئی لینڈمیں کارنرمیٹنگ سے خطاب 
کراچی ۔۔۔4، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام عوامی رابطہ مہم کاسلسلہ جاری ہے اوراس سلسلے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی اور شعبہ جات کے ذمہ داران پرمشتمل ٹیمیں مختلف علاقوں میں کارنرمیٹنگزمنعقدکرکے عوام کوملک میں دہشت گردی،اندرونی وبیرونی خطرات،فرقہ واریت،ایم کیوایم کے خلاف جاری گھناؤنی سازشوں اور سیاسی صورتحال سے آگاہی فراہم کررہی ہیں۔اس سلسلے میں گزشتہ روزکراچی مضافاتی کمیٹی کے تحت بابابھٹ آئی لینڈ میں بڑی کارنر میٹنگ منعقدکی گئی جس میں بابابھٹ آئی لینڈکے معززین اورمختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے بزرگ،نوجوانوں،بچوں اورخواتین نے شرکت کی۔ کارنر میٹنگ میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن نثاراحمدپنہور،انچارج کراچی مضافاتی کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم،جوائنٹ انچارج اسلم بلوچ ودیگر اراکین حاجی علی محمدکچھی اور سیداحمدرضانے خصوصی طورپرشرکت کی اورعوام کوموجودہ حالات سے آگاہ کیا۔اس موقع پربابابھٹ آئی لینڈسیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران، کارکنان بھی موجود تھے ۔ عوامی رابطہ مہم میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نثاراحمدپنہوراوردیگرذمہ داران نے کہاکہ ایم کیوایم محب وطن جماعت ہے جس کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ڈرون حملے رکوانے کیلئے فیصلہ کن ٹھوس مؤقف اختیارکرنے کاعندیہ دیااورڈرون حملوں پرسیاسی دکانیں چمکانے والوں کوبے نقاب کیا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے پیغام کوپھیلنے سے روکنے کیلئے آج بھی گھناؤنی سازشوں کاسلسلہ جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کوجوازبناکرحب الوطنی کاپرچارکرنیوالی نام نہادسیاسی ومذہبی جماعتیں دھرنے کی سیاست کررہی ہیں اورپرتشدداحتجاج کاراستہ اختیارکررہی ہیں جو کسی بھی صورت ملک وقوم کے مفادمیں نہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ کونسی حب الوطنی ہے کہ ملک بھرمیں مساجد ، امام بارگاہوں اورمزارت کوبموں سے اڑانے والے،فوجی افسران وجوانوں اورمعصوم شہریوں کودہشت گردی کانشانہ بنانے والے اوران کے گلے کاٹنے والے ڈرون حملوں میں ہلاک ہوں توان کی ہلاکت پراحتجاج کیاجائے اوران کی دہشت گردی کانشانہ بننے والے معصوم شہریوں اورسیکورٹی افسران وفوجی افسران و اہلکاروں کوملک دشمن سمجھا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اورجماعت اسلامی کے سربراہ منورحسن ملک دشمن عناصرکی مددکرکے ملک دشمنی کا کھلا ثبوت دے رہے ہیں، نیٹو سپلائی بندکرنے اوردھرنے واحتجاج سے ملک کی کونسی خدمت کی جارہی ہے۔اس موقع پرمیٹنگ کے شرکاء نے ایم کیوایم مؤقف کی تائیدکی اوراپنی مکمل حمایت کایقین دلایا ۔اس موقع پر کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم نے کہا کہ ایم کیو ایم محب وطن جماعت ہے جسنے عوام کو آنیوالے حالات سے آگاہی فراہم کی۔

12/9/2016 3:43:46 AM