Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلوچستان کی ڈسٹرکٹ کونسل کیچی سریاب بیگ کے معتبرین نے بلدیاتی الیکشن میں نامزد ایم کیوایم کے امیدوار محمد اسلم شاہوانی کی حمایت کا اعلان کردیا


بلوچستان کی ڈسٹرکٹ کونسل کیچی سریاب بیگ کے معتبرین نے بلدیاتی الیکشن میں نامزد ایم کیوایم کے امیدوار محمد اسلم شاہوانی کی حمایت کا اعلان کردیا
 Posted on: 12/4/2013
بلوچستان کی ڈسٹرکٹ کونسل کیچی سریاب بیگ کے معتبرین نے بلدیاتی الیکشن میں نامزد ایم کیوایم کے امیدوار محمد اسلم شاہوانی کی حمایت کا اعلان کردیا 
بلوچستان میں منتخب ہونے والے حق پرست نمائندے انشاء اللہ کرپشن ، اقرباء پروری سے پاک اور ملک و قوم کی خدمت کے عملی جذبے سے سرشار ہوں گے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی اراکین اسلم آفریدی، یوسف شاہوانی 
بلوچستان ۔۔۔4، دسمبر2013ء 
بلوچستان کی ڈسٹرکٹ کونسل کیچی سریاب بیگ کے معتبرین نے بلدیاتی الیکشن میں یوسی ون کیچی سریاب سے نامزد ایم کیوایم کے امیدوار محمد اسلم شاہوانی کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے گزشتہ روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین محمد اسلم آفریدی اور یوسف شاہوانی سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک جنا ب الطاف حسین بلوچستان کے مظلوم عوام کے مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اور چاہتے ہیں کہ بلوچ عوام روایتی سیاست کے نعروں سے نکل کر اپنے حالات زندگی بدلنے کیلئے حق پرستی کی تحریک ایم کیوایم کا ساتھ دیں ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہاکہ ملک بھر کی مظلوم قومیتوں کی طرح بلوچ قوم بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین سے والہانہ عقیدت و محبت رکھتی ہے اور جناب الطاف حسین کو ہی ملک کا نجات دہندہ تصور کرتی ہے۔رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈسٹرکٹ کونسل کیچی سریاب بیگ کے معتبرین کی جانب سے حق پرست امیدوار محمد اسلم شاہوانی کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلوچستان میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے منتخب ہونے والے نمائندے انشاء اللہ کرپشن ، اقرباء پروری سے پاک اور ملک و قوم کی خدمت کے عملی جذبے سے سرشارہوں گے 

12/6/2016 6:14:36 AM