Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں رکاوٹیں کھڑی کرنا اور غیرجمہوری ہتھکنڈے اختیارکرناپشتون عوام اوران کے منتخب نمائندوں کے ساتھ بہت بڑاظلم ہے
Posted on: 10/12/2025
صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں رکاوٹیں کھڑی کرنا اور غیرجمہوری ہتھکنڈے اختیارکرناپشتون عوام اوران کے منتخب نمائندوں کے ساتھ بہت بڑاظلم ہے
#CMKPKSohailAfridi
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی اورنئے وزیراعلیٰ کا انتخاب ایک آئینی ، قانونی اور جمہوری عمل کاحصہ ہےلیکن اس میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں اورآمرانہ ہتھکنڈے اختیار کئے جارہے ہیں۔ پہلے وزارت اعلیٰ کےلئے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا گیا، ان کی جماعت کے خلاف فوج کے ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے دھمکی آمیز بیانا ت دیے گئے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے ہاتھ سے لکھ کراستعفیٰ دیا لیکن ان کااستعفیٰ فوری منظورنہیں کیا گیا، سننے میں یہ بھی آیا کہ اپوزیشن ہائیکورٹ میں پٹیشن دائرکرےگی کہ جب تک وزیراعلیٰ کااستعفیٰ منظورنہیں ہوتا، اس وقت تک نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب روکا جائے اوراس پر اسٹے آرڈر دیا جائے۔اب گورنرخیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکےہاتھ سے لکھے ہوئے استعفے پر اعتراضات لگادیےہیں کہ علی امین گنڈا پورکو ذاتی طور پر آکر اپنے استعفے کی تصدیق کرنی ہوگی۔ گورنرنے معاملے کوٹالنےکے لئےکہاہے کہ وہ فی الحال شہرسے باہر ہیں،15 اکتوبر کوواپس آئیں گے، پھر علی امین گنڈا پورکوتصدیق کے لئے بلائیں گے۔ معاملہ اسلئے ٹالاجارہا ہے تاکہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں جوڑتوڑ کی جائے اورکوئی نیا گروپ بنایا جائے۔ یہ اس کوشش میں صوبے میں گورنرراج بھی لگا سکتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگرگورنروزیراعلیٰ استعفیٰ منظورنہیں کرتا تو یہ ان کی بددیانتی، بے ایمانی اور دھوکے بازی ہے۔ وزرات اعلیٰ کے انتخاب میں رکاوٹیں کھڑی کرنااورغیرجمہوری ہتھکنڈے اختیارکرنا پشتون عوام اوران کے منتخب نمائندوں کے ساتھ بہت بڑاظلم ہے۔ میں فوج کے اعلیٰ حکام سے کہتاہوں کہ پشتونوں کواپنی خواہشات اورامنگوں کے مطابق جینے کاحق دیا جائے، انہیں اپنی پسند کے امیدوار کوصوبے کاوزیراعلیٰ بنانے دیا جائے، وزیراعلیٰ کا انتخاب ہونے دیا جائے، پختونخوا اسمبلی کے ارکان کی اکثریت جسے منتخب کرے اس کی کامیابی کوآپ تسلیم کریں،اپوزیشن بھی تسلیم کرے، سب تسلیم کریں، اسی میں سب کی بہتری ہے اورسب کی بقاء ہے۔ میں خیبرپختونخوا کے پشتون عوام سے بھی کہتاہوں کہ اگرانہیں ان کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق وزیراعلیٰ چننے کاحق نہیں دیا جاتا توانہیں چاہیے کہ وہ اپنے جائزحق کے لئے پرامن طور پراحتجاج کرتے ہوئے پہیہ جام کردیں اوراپنے جائزمطالبے کی منظوری تک پہیہ جام رکھیں۔ الطاف حسین ٹک ٹاک پر 329 ویں فکری نشست سے خطاب 12 اکتوبر 2025ء
11/12/2025 1:51:27 AM
اگرفوج اور سیاسی جماعتوں کے طرزعمل پر غورکیاجائے تو میرا سوال یہ ہےکہ
...
10 Nov 2025
آج عوام کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پرچند خاندانوں کی
...
08 Nov 2025
کراچی کے تعلیمی بورڈز میں دیہی سندھ سے افسران کی خلافِ قانون تقرریاں
...
04 Nov 2025
میں پاکستان کے نہیں بلکہ فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام کے خلاف ہو
...
04 Nov 2025
فرسودہ اورکرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد انگاروں پر چلنے اورطوفانوں سے کھیل
...
03 Nov 2025
پاکستان کے آرمی چیف ،تمام کورکمانڈرز اورآپریشنل کمانڈرز سمیت تمام لیف
...
02 Nov 2025
اسٹیبلشمنٹ کے نام الطاف حسین کا اہم پیغام
...
01 Nov 2025
دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ، دونوں ممالک کو سچائی اور ایمانداری کے سا
...
01 Nov 2025
سانحہ 31 اکتوبر 1986ء کے شہدا کوسلام
...
31 Oct 2025
ایم کیوایم ملک کی واحدجماعت ہےجس نےغریب ومتوسط طبقہ کےتعلیم یافتہ افر
...
30 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us